پاکستان اور کینیڈا میں مابین تجارت کا فروغ چاہتے ہیں سمیر ڈوسل کینیڈا میں مقیم پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، صدر کینیڈا پا کستان بزنس کونسل

نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں ، استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ سلمان اسلم

کراچی ( ) کینیڈا پاکستان بزنس کونسل کے صدر سمیر ڈوسل کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا فروغ چاہتے ہیں۔ پاکستان میں تجارت بڑھانے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں جس کی نشاندہی کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں۔


کینیڈا سے سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے اقدامات کئے ان ہی میں سے ایک عبد الستار ایدھی کی امداد کا مسئلہ تھا، جس کے باعث ملک میں ایدھی کی 185 ایمولینسز رواں دواں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) میں منعقدہ ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کاٹی کے صدر سلمان اسلم، سینئر نائب صدر ماہین سلمان، خیر پور چیمبر کی شبنم ظفر، احتشام الدین سمیت کاٹی اور سی پی بی سی کے ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ صدر کینیڈا پاکستان بزنس کونسل نے مزید کہا کہ کاٹی کے


سرپرست ایس ایم منیر سےمحبت اور احترام کا تعلق ہے، گزشتہ 20 سال سے ان کی سرپرستی میں دونوں ممالک کےسرمایہ کاروں کے مسائل دور کرنے میں ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے کینیڈا سے


تاجروں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اس سلسلے میں بین الاقوامی ادارہ ری میکس کو ملک میں متعارف کرانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ حکومت سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرے تو پاکستان میں معاشی استحکام میں بے پناہ اضافہ ہوسکتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبے میں انشورنس کمپنیوں کو بھی اپنے نظریہ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اس ضمن میں متعدد انشورنس کمپنیوں کو


انشورنس ٹائٹل کے متعلق بریفنگ دی ہے۔ سمیر ڈوسل نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلیم اور دوطرفہ تجارت کے مواقع پیدا کرنے کیلئے کینیڈا پاکستان بزنس کونسل بھر پور اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں تعینات پاکستانی سفارت کار بہت تعاون کرتے ہیں۔ اس سے قبل کاٹی کے صدر سلمان اسلم نے کہا کہ کینیڈا میں پاکستانیوں کے بڑی تعداد مقیم ہے جو پاکستان کیلئے فکر مند ہیں۔پاکستان کے


نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں جس سے استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ سلمان اسلم نے کہا کہ کاٹی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر کا بھی کینیڈا میں رہتے ہوئے پاکستان کیلئے دل دھڑکتا ہے۔ صدر کاٹی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔کینیڈا پاکستان بزنس کونسل کا کردار مشترکہ تجارت کے فروغ میں انتہائی اہم ہے۔ تقریب کے اختتام پر کاٹی کی سینئر نائب صدر


ماہین سلمان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کاٹی کے اشتراک سے کینیڈا پاکستان بزنس کونسل مقامی سرمایہ کاروں اور تاجروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے۔


فوٹو کیپشن: کاٹی کے صدر سلمان اسلم کینیڈا پاکستان بزنس کونسل کے صدر سمیر ڈوسل کو شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔ماہین سلمان، احتشام الدین، شبنم ظفر، طارق اسلم باغپتی، سلمان صابری، عامر یوسف اور دیگر بھی موجود ہیں۔
========================