حسن علی کی تصویر پر شاداب کی چھیڑ چھاڑ

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان نے حسن علی کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر پر ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ شروع کردی۔

حسن علی نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نےگولڈن رنگ کی گھڑی پہنی ہوئی ہے۔
شاداب خان نے ان کی گھڑی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گھڑی اچھی ہے، اب ہاتھ نیچے کرلو۔
خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم میں بہترین دوست سمجھے جانے والے حسن علی اور شاداب خان سوشل میڈیا پر ایک دوسرے سے ہنسی مذاق کرتے رہتے ہیں۔