کرینہ کپور کا اُنہیں ’بڈھی‘ کہنے والوں کو منہ توڑ جواب

بالی ووڈ میں بیبو کے نام سے مشہور اداکارہ کرینہ کپور نے اُنہیں سوشل میڈیا پر ’بڈھی‘ کہنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔

کرینہ کپور بالی ووڈ کی ایک ایسی اداکارہ ہیں جو 41 سال کی ہونے کے باوجود بھی بوڑھی نہیں لگتی ہیں لیکن اداکارہ کو سوشل میڈیا پر اکثر ’بڈھی‘ کے نام سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

اب اداکارہ نے سوشل میڈیا سائٹ کا رُخ کرتے ہوئے اپنے ناقدین کے لیے خصوصی اسٹوری شیئر کی جس میں اُنہوں نے ایک پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں کمنٹس میں ’بڈھی‘ لفظ موجود تھا۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں اپنی پوسٹ کے کمنٹس سیکشن میں یہ دیکھتی رہتی ہوں اور یہ لفظ ہمیشہ سرفہرست ہوتا ہے۔‘

کرینہ کپور نے یہ بھی لکھا کہ ’بڈھی کہنے کا مطلب توہین کرنا ہے؟ لیکن میرے لیے، اس لفظ کا مطلب بڑی عُمر کا ہونا ہے۔‘

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’ہاں! ہم بڑے ہیں اور سمجھدار ہیں لیکن کیا تم بے نام، بے چہرہ، بے عمر ہو؟ اور آپ کے لوگ بھی ہیں۔‘