ایس ایس پی کورنگی فیصل بشیر میمن کی ہدایت پر ایس پی لانڈھی ڈویژن سلیم شاہ کے زیر نگرانی گزشتہ رات مہران ٹاٶن کے علاقے میں سرچ کومبنگ آپریشن کیا گیا

*CPN PAKISTAN🇵🇰*

*رپورٹ نور احمد عباسی*

*DISTRICT KORANGI POLICE*
*DATED 19-05-2022*

*ایس ایس پی کورنگی فیصل بشیر میمن کی ہدایت پر ایس پی لانڈھی ڈویژن سلیم شاہ کے زیر نگرانی گزشتہ رات مہران ٹاٶن کے علاقے میں سرچ کومبنگ آپریشن کیا گیا*

تھانہ *(KIA) کورنگی صنعتی ایریا , لانڈھی , عوامی کالونی اور زمان ٹاٶن پولیس* نے مشترکہ سرچ کومبنگ آپریشن کو کامیاب بنایا ۔

سرچ کومبنگ آپریشن تھانہ کورنگی صنعتی ایریا کی حدود مہران ٹاٶن کے علاقہ میں کیا گیا ۔

*سرچ کومبنگ آپریشن حالیہ دہشت گردی کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات کا جاٸزہ لینے اور جراٸم پیشہ عناصر کیخلاف کیا گیا*

سرچ کومبنگ آپریشن میں *ایس پی لانڈھی ڈویزن سلیم شاہ , ایس ڈی پی او لانڈھی اور ایس ڈی پی او کورنگی* سمیت ایس ایچ او تھانہ KIA , زمان ٹاٶن , عوامی کالونی , لانڈھی اور دیگر پولیس افسران و اہلکار اور لیڈی پولیس سرچرز بھی شامل تھی ۔

جراٸم پیشہ عناصر کی شناخت کیلۓ تمام کوائف چیک کیٸے گۓ اور کریمینل ڈیٹا ریکارڈ سافٹ ویٸر سے باٸیومیٹرک کے زریعے تصدیق بھی کی گٸی ۔

علاقہ حدود میں گھر , دوکان ہوٹلز و دیگر مشتبہ بند مقامات کی تلاشی بھی لی گٸی ۔

زیر حراست لیۓ جانے والے مشتبہ اشخاص کے کواٸف کی جانچ پڑتل کے بعد شخصی ضمانت پر رخصت کردیا گیا اور *کریمینل ریکارڈ نکلنے والے چار ملزمان* کو گرفتار کرلیا گیا ۔

کریمینل ریکارڈ نکلنے والے *چار ملزمان میں اسٹریٹ کریمینل ڈکیت گروہ کے دو کارندے اور گٹکا ماوا سپلاٸر ملزمان شامل ہیں جنسے موقع پر اسلحہ دو پسٹل بمعہ ایمونیشن اور 9 کلو سے زاٸد گٹکا ماوا برآمد* کیا ۔

گرفتار ڈکیت گروہ کے دونوں کارندے عادی مجرم ہیں اور متعدد مقدمات میں مختلف تھانہ جات سے گرفتار ہوکر پہلے بھی جیل جاچکے ہیں ۔

گرفتار شدہ ملزمان کیخلاف قانونی کارواٸی و مقدمات کا اندراج کرتے ہوۓ مزید انٹروگیشن کیلۓ تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا ۔

*ترجمان ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس*


——