معروف کاروباری شخصیت عبد المنان خان کو وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت سندھ ریجنل کمیٹی برائے ”زرعی فارمنگ” کا کنوینر مقرر


میرپورخاص== تحسین احمد خان === وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان کے نائب صدر شبیر حسن منشا ء نے ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے میرپورخاص سے تعلق رکھنے والی معروف کاروباری شخصیت عبد المنان خان کو وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت سندھ ریجنل کمیٹی برائے ”زرعی فارمنگ” کا کنوینر مقرر کردیا نوٹیفیکیشن میں نائب صدر شبیر حسن منشا ء کا کہنا ہے کہ عبد المنان خان کو سال 2022 کے لیے FPCCI کی سندھ ریجنل اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ایگریکلچر فارمنگ کا کنوینر مقرر کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے انہوں نے عبد النان خان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ 14 دنوں میں


صوبہ سندھ میں پیشہ ور اور تجربہ کار افراد کو متعلقہ فیلڈ/سیکٹر سے 9 افراد کو اپنی کمیٹی میں بطور ممبر منتخب کرنے اور مقرر کرنے کے مجاز ہیں اور اس نامزدگی کے 30 دنوں کے اندر کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد کر نا ہے اور کمیٹی کو ایک سہ ماہی میں ایک اجلاس منعقد کرنا چاہیے اور کمیٹی کی طرف سے کیے گئے اقدامات کی رپورٹ ایگزیکٹو کمیٹی کی معلومات کے لیے نائب صدر کو پیش کی جائے کمیٹی کی کارکردگی اور شراکت کو ایف پی سی سی آئی کی کارکردگی رپورٹ میں بھی نمایاں شائع کیا جائے گا عبد المنان خان نے اپنی مقرری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں گے٭٭

==================================