قصور پاکستان کی خوشحالی اور معیشت کو بحال کرنے کے لیے تمام اقدامات کررہے ہیں جس کے ثمرات آہستہ آہستہ عوام تک پہنچنے شروع ہوچکے ہیں


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور پاکستان کی خوشحالی اور معیشت کو بحال کرنے کے لیے تمام اقدامات کررہے ہیں جس کے ثمرات آہستہ آہستہ عوام تک پہنچنے شروع ہوچکے ہیں عوام بخوبی واقف ہے کہ نئے پاکستان کے ٹھیکدار نااہل ٹولے نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی روک تھام کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے تھے جس کی وجہ ملکی انڈسٹری بند ہوکر رہ گئی ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے اور ممبر مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی چوہدری منظور احمد نے یکم مئی کے حوالے سے ایک ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ھوئے کیا ۔انہوں نے مذید کہا کہ ملکی معیشت بتدریج زوال کا شکار تھی نااہل ٹولے نے پوری عوا م کو چار سال تک مہنگاآٹا اور چینی لائینوں میں لگا کر دیا جبکہ جمہوری حکومت میں وہی آٹا کم قیمت میں شہر کی عام دوکانوں پر دستیاب ہے

سلیکٹیڈ حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی تقریباً ختم کردی گئی ہے جس سے کاروبار جو ٹھپ ہوکر رہ گیا تھا دوبارہ سے بحال ہوچکا ہے جس سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ نااہل ٹولے نے عوام کی فلاح کے لیے کسی قسم کے کوئی اقدامات نہیں کیے زبانی جمع تفریق کرنے پرپورے چار سال کا وقت بربا د کرتے رہے نئے پاکستان کا لالی پاپ دیکر عوام کو بیوقوف بنایا گیا۔جاتے جاتے انہون نے مسجد نبوی کے تقدس کو بھی پامال کردیا۔ عوامی حکومت اور سلیکیڈ حکومت میں فرق عوام کے سامنے ہے ہم جمہوری لوگ ہیں جب بھی اقتدار میں آئے عوام کی دل وجان سے خدمت کی اور آئیندہ بھی کرتے رہیں گے۔
===============================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور اور گردونواح میں ڈکیتی، راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکو شہریوں سے لاکھوں کا کیش اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔غنی نامی شہری نے پولیس تھانہ الہ آباد میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ نامعلوم ڈاکوؤں نے پستول کنپٹی پر تان کر بندی بناکر 2لاکھ 50ہزار روپے نقدی و دیگر سامان چھین لیا ہے۔عبدالغفار نے پولیس تھانہ منڈی عثمانوالہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ لوہلے راجپوتاں کے مقام پر نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائینٹ پر 13ہزار روپے نقدی اور موبائلفون لوٹ کر جائے وقوعہ سے فرار۔ظہیرالدین نے پولیس تھانہ راجہ جنگ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ راؤخانوالہ کے قریب تین کس نے گن پوائینٹ پر زبردستی 49چاروسو بیالیس روپے نقدی اور موٹر سائیکل چھین لیے ہیں۔محمد سعید نے پولیس تھانہ کوٹ رادھا کشن میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ تین کس مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر 49ہزار روپے نقدی اور تین موبائل فون چھین لیے ہیں۔ظفر نے پولیس تھانہ صدر پھولنگر میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ نجی پٹرول پمپ کے قریب تین مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور رپر 40ہزار ورپے نقدی اور ایک موبائل فون چھین لیا ہے۔
====================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور ایس ای واپڈا ملازمین کو رشوت لینے کیلئے دباؤ ڈالنے لگا۔ کرپشن نہ کرنے پر غلیظ گالیاں اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں بھی دی جاتی ہیں،عاصم علی MR کا الزام۔ تفصیلات کے مطابق عاصم علی ندیمMRمحکمہ واپڈا سکنہ محلہ حاجی گگن قصور نے عدالت عالیہ سیشن جج قصور کو دی جانیوالی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ محکمہ واپڈا میں MR ملازم ہے اور 1999ء سے محکمہ میں اپنے فرائض انجام دے رہا ہے اور اس کے خلاف کوئی سابقہ انکوائری نہیں ہے اور نہ ہی اس کے خلاف کسی قسم کی درخواست آئی ہے۔ اصغر علی سکھیرا ایس ای واپڈا قصورراشی قسم کا انسان ہے اور مجھے عرصہ 6 ماہ سے کرپشن کرنے پر مجبور کر رہا ہے۔غیر قانونی طور پر کنزیومر سے ناجائز رقم وصول کرنے کا کہہ رہا ہے۔ مجھے ناجائز طور پر دفتری امور میں حراساں کیاجارہا ہے اور آفیسر DDT جوکہ ایماندار آفیسر ہے ان کیخلاف کرپشن کا بیان وغیرہ دینے پر بھی مجبور کیا جارہا ہے۔ کرپشن نہ کرنے پر غلیظ گالیاں اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن قصو رکو بھی درخواست دی ہے مگر تاحال میری درخواست پر کوئی کارروائی نہ کی گئی ہے۔عدالت عالیہ ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن قصور کو حکم صادر فرمائے کہ ایس ای واپڈا اصغر علی سکھیرا کے خلاف مقدمہ درج کرے۔
==========================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور اور گردونواح میں ڈکیتی، راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکو شہریوں سے لاکھوں کا کیش اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔غنی نامی شہری نے پولیس تھانہ الہ آباد میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ نامعلوم ڈاکوؤں نے پستول کنپٹی پر تان کر بندی بناکر 2لاکھ 50ہزار روپے نقدی و دیگر سامان چھین لیا ہے۔عبدالغفار نے پولیس تھانہ منڈی عثمانوالہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ لوہلے راجپوتاں کے مقام پر نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائینٹ پر 13ہزار روپے نقدی اور موبائلفون لوٹ کر جائے وقوعہ سے فرار۔ظہیرالدین نے پولیس تھانہ راجہ جنگ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ راؤخانوالہ کے قریب تین کس نے گن پوائینٹ پر زبردستی 49چاروسو بیالیس روپے نقدی اور موٹر سائیکل چھین لیے ہیں۔محمد سعید نے پولیس تھانہ کوٹ رادھا کشن میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ تین کس مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر 49ہزار روپے نقدی اور تین موبائل فون چھین لیے ہیں۔ظفر نے پولیس تھانہ صدر پھولنگر میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ نجی پٹرول پمپ کے قریب تین مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور رپر 40ہزار ورپے نقدی اور ایک موبائل فون چھین لیا ہے۔
===============================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور اور اس کے گردونواح میں عید الفطر ان اوقات پر پڑھائی جائے گی اور علمائے کرام خطاب کریں گے 5/50جامعہ مسجد علی المرتضیٰ بھسر پورہ قاری مشتاق احمد رحیمی۔ 6/00مسجد چھتہ بازار مفتی محمد اقبال جامع مسجد خیر دین حافظ عطا المصطفی /30 6 مرکزالھدیٰ گورنمنٹ حنفیہ ہائی اسکول /45 6 جامعہ مسجد مدینہ کوٹ اعظم خاں /30 7جا مع مسجد خواجہ دائم الحضور ی قاری محمد رفیع۔جامع مسجد بڑی عید گاہ بلدیہ چوک مفتی محمد انعام اشرفی۔ جامع مسجد نور قاری محمد فاروق۔6/.30جامع مسجد شیرے والا کھوہ اسلام پورہ، مفتی محمد سفیان حنفی۔-7/30جامع مسجد سید مبارک علی شاہ اندرون کوٹ مراد خان مولانا مطیع الرحمٰن ہمدانی۔جامعہ مسجد اللہ اکبر اٹھیل پور، مولانا ڈاکٹر محمد اسمٰعیل ذبیح۔مدرسہ عمر ابن الخطاب،فقیریئے والا روڈ،قاری محمد رفیق رحیمی۔۔ جامع مسجد الفردوس نیو سٹی قصور۔بلال مسجد اہلحدیث طارق کالونی.پرو فیسرمحمدابو بکر۔جامع مسجد فیظان عطار،علامہ سرور احمد نوری۔جامع مسجد ابو بکر حافظ ظہیر احمد قادری۔ضامع مسجد حضرت کمال چشتی،حافظ غلام دستگیر نوری۔۔جامع مسجدمدنی،دولے والا، قاری ضیاء الرحمان۔گراؤنڈ گورنمنٹ حنفیہ اسلامیہ ہائی سکول،مرکز الھدیٰ انتظامیہ۔جامع مسجدمرکز ربانی اہلحدیث مکہ ٹاؤن کھڈیاں خاص،مولانا عنایت اللہ ربانی۔جامع مسجد اہلحدیث،ڈھولن ہٹھاڑ،مولانا ثناء اللہ صدیقی۔ جامع مسجدگلی پٹھاناں والی کوٹ اعظم خاں، علامہ محمد رئیس قادری۔جامع مسجدعثمان،علی احمد شاہ کالونی،مولانا محمد عاطف۔جامع مسجدسید ھاشم شاہ کالونی،مولاناشمس الحق،جامع مسجدکھجور والی کوٹ رکندین،حافظ محمد یونس قادری۔جامع مسجدطارق کالونی،شھباز روڈ،مولانا مقصود احمد۔جامع مسجدنورانی، احاطہ ڈوگراں، قاری عبدالمالک چشتی۔ جامع مسجد بلال نفیس کالونی، قاری عیش محمد۔جامع مسجدکلے والا،علامہ مقبول احمد حیدری۔جامع مسجدحاجی گگن، مولانا محمد ارشد۔جامع مسجداہلحدیث گاوئں خرم ہتھاڑ،مولانا عبدالغفار۔بڑی عید گاہ کھڈیاں خاص،مولانا عبدالغفور۔جامع مسجد مینار والی کوٹ حلیم خاں، علامہ لیاقت علی قادری۔جامع مسجدحسین ابن علی، چوک شیخ بھاگوبھسر پورہ قاری مشتاق احمد رحیمی مع مسجدصدیقیہ کالونی اہلحدیث کھڈیاں،مولانا عبدالخالق سلفی۔جامع مسجدھائی وے،قاری ظفراقبال، جامع مسجد قادری چاہ بلندے والا، قاری سیف اللہ لیاقت نفیسی.نئی عید گاہ جامعہ عبداللہ ابن عباس بستی چراغشاہ،مولانا سید زہیر شاہ ہمدانی۔جامعہ اسلامیہ نزد ٹیلیفون ایکسچینج،مولانا طاہرمحمود قصوری۔ جامع مسجداسلام،علی احمد شاہ کالونی،مولانا عبدالمجید۔ جامع مسجد یا رسول اللہ بستی لال شاہ قاری اکرم رضا نوری۔ مکی مسجد بستی چراغ شاہ، مولانامحمد امین اظہر۔جامع مسجدگلبرگ کالونی، قاری عبدالغفار۔ جامعہ عثمانیہ عثمان ٹاؤن کوٹ رادھا کشن،مولانا عمران۔ جامع مسجدسیٹھ عابدوالی کھارا روڈ،مولانا محمد رمضان۔گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کھڈیاں خاص مولانا عبید اللہ احسن۔جامع مسجد امین مارکیٹ ریلوے روڈ،علامہ الطاف برکاتی۔جامع مسجد غوثیہ عثمانیہ بستی برات شاہ، صاحبزادہ غلام رسول نوری۔جامع مسجداندرون کوٹ رکندین، مولانا نور عباس۔جامع مسجدسعیدیہ کوٹ غلام محمد،مولانا عبدالرحمٰن جامی۔ جامع مسجد شیر شاہ،سید زین العابدین شاہ۔جامع مسجدطہٰ،نفیس کالونی قاری غلام مصطفیٰ۔جامع مسجد قادری،مولانا سیف اللہ لیاقت۔جامع مسجدامیر حمزہ گاؤں دولے والا،قاری محمد فاروق۔جامع مسجد نورانی باگڑ کوٹ،علامہ جمیل احمد چشتی۔جامع مسجدخاتون جنت،شہباز روڈ،مولانا مظہر شجاع آبادی۔جامع مسجد انوارالتوحید للیانی اڈا ختم نبوت چوک،مولاناڈاکٹر غلام سرور قاسمی۔جامع مسجد محمدیہ گلی ساگ والی،مولانا ظفر علوی۔جامع مسجدمحمد نگر،پیرو والا روڈ،مولانا عمیر۔ عید گاہ گاؤں ایشری سنگھ والا، حافظ عبیداللہ انور، ۔گورنمنٹ اسلامیہ کالج گراؤنڈنزد سبزی منڈی،مولانا تاج محمود ریحان نماز عید الفظر پڑھائیں گے
=======================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور مسلم لیگ ن لاھور ڈویزن کے صدر و سابق ایم این اے میاں وسیم اختر شیخ نے کیا ھے کہ میاں شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے سے قوم کو حوصلہ ھو گیا ھے کہ ملک کی قیادت اب محفوظ ھاتھوں میں ہے جبکہ ایم پی اے حاجی محمد نعیم صفدر انصاری نے کہا کہ حمزہ شہباز شریف اعلی پنجاب بننے سے جمہوری روایات کی فتح ھوئی ھے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گزشتہ روز حمزہ شہباز شریف تقریب حلف برداری کی خوشی میں مسلم لیگی ارکان اسمبلی اور کارکنان نے مٹھائیاں تقسیم کی، شکرانے کے نوافل ادا کئے گئے اور اللہ کے حضور پاکستان کی سلامتی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔ وزیر اعلی پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف کی تقریب حلف برداری کی خوشی میں ارکان قومی اسمبلی میاں سعد وسیم اختر شیخ،سابق ایم این اے ولاھور ڈویژن کے صدر میاں وسیم اختر شیخ۔ممبر پنجاب اسمبلی حاجی محمد نعیم صفدر انصاری، سابق چئیرمین میونسپل کارپوریشن قصور۔احمد لطیف چوہدری ایڈووکیٹ، سینئر لیگی رہنما حاجی محمد صفدر انصاری،سابق چیرمین مارکیٹ کمیٹی ناصر محمود خاں،سابق وائس چیرمین مارکیٹ قصور جمیل احمد خاں ، اس موقع پر ایم این اے میاں سعد وسیم شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہے سابق حکمرانوں نے آئینی بحران پیدا کرکے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے ہم پاکستان کے آئین کی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں اور غیر آئینی اقدامات کی بھر پور مذمت کرتے ہیں قومی و صوبائی اسمبلیوں کو نا اہلوں سے نجات مل گئی ہے،اس موقع پر سابق چیرمین میونسپل کارپوریشن قصور احمد لطیف چوہدری ایڈووکیٹ نے بتایا کہ لیگ ن کی قیادت ملکی کی حقیقی ترجمان ہے، اب مہنگائی، بے روز گاری اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو گا، عوام خوشحالی ہوں گے، ڈالر سستا ہو گا، حمزہ شہباز شریف کی فتح ملکی تاریخ کا حصہ بن چکی ہے، ہم انہیں دل کی اتھا گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
==============================================