قصور شہر میں کیا ہو رہا ہے ؟ دکانوں سے آٹا غائب ؟ جرائم عروج پر ؟ ڈاکو دندناتے پھر رہے ہیں ۔ٹریفک حادثات میں اضافہ ۔قصور شہر کی اہم خبریں

قصور شہر میں کیا ہو رہا ہے ؟ دکانوں سے آٹا غائب ؟ جرائم عروج پر ؟ ڈاکو دندناتے پھر رہے ہیں ۔ٹریفک حادثات میں اضافہ ۔قصور شہر کی اہم خبریں


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے نواحی علاقے پتوکی میں ڈمپر اور موٹر سائیکل کے تصادم میں کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا۔پتوکی نجی کالج کے قریب ڈمپر اور موٹر سائیکل کے تصادم میں کمسن بچہ زخمی ہوگیا واقع کی اطلاع پاکر ریسکیو 1122کی ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے بچے کو


ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیامتوفی کی شناخت ملاں والہ چک 34ارشد کے نام سے ہوئی ہے۔ مقامی پولیس نے ڈمپر کو قبضہ میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی۔
==================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل نے ضلع میں گندم خریداری مہم 2022کے حوالے سے خریداری مرکز سٹی قصور میں باردانہ کے اجرا ء کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر حمزہ نور، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر حاجی مختار احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگری کلچر ڈاکٹر وقاص احمد، مارکیٹ کمیٹی عملہ اور کسان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے ضلع میں گندم خریداری کیلئے کسانوں میں باردانہ تقسیم کر کے مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا اور سینٹر پر کاشتکاروں کیلئے بیٹھنے کی جگہ، پنکھوں، کرسیوں، گوداموں کی صفائی ستھرائی سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر قصور نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں کسانوں سے گندم کا دانہ دانہ خرید اور

ضلع بھر میں باردانہ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر بغیر کسی شرائط کے فراہم کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں آج سے باردانہ کی تقسیم کا عمل شروع ہو چکا ہے اور کاشتکار اپنی ضرورت کیمطابق اپنے کسی بھی قریبی گندم خریداری سینٹر سے آکر لے سکتے ہیں۔ کسانوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے جس کی انجام دہی کیلئے تمام وسائل دستیاب لائے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے ضلع قصور کا 75ہزارمیٹرک ٹن گندم کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جسے ہر قیمت پر پورا کیا جائیگا۔ گندم 2200روپے فی من کے حساب سے خریدی

جائیگی اور 9روپے ڈلیوری چارجز فی 100کلو گرام کسانوں کو ادا کئے جائینگے۔ کوئی بھی فرد یا ادارہ بغیر فوڈ گرین لائسنس کے گندم خرید کرنے یا ذخیرہ کرنے کا مجاز نہ ہوگااور خلاف ورزی کی صورت میں قانون کیمطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں 14گندم خریداری مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں قصور، بیدیاں، کھڈیاں، منڈی عثمان والا، تلونڈی، الہ آباد، کنگن پور، شامکوٹ، چونیاں، حبیب آباد، پتوکی، سرائے مغل، پھولنگر اور کوٹ رادھاکشن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 13مختلف مقامات پر چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں تا کہ ضلع کی حدود سے گندم باہر نہ جا سکے۔
===================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور و گردونواح میں راہزنی کی تین مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے گن پوائینٹ پر نقدی،موبائل فون و دیگر سامان لوٹ لیا۔شہزاد نے پولیس تھانہ سرائے مغل میں اطلاع دی ہے کہ ہلہ روڈ پڈھانہ سٹاپ کے مقام پر تین کس مسلح ڈاکوؤں نے کن پٹی پر پستول تان کر 40ہزار روپے نقدی چھین لی ہے۔فرحان نے پولیس تھانہ بی ڈویژن میں اطلاع دی ہے کہ حاجی گگہ موڑ پر تین کس نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائینٹ پر نقدی اور موبائل فون چھین لیا ہے۔محمد فیاض نے پولیس تھانہ سٹی پتوکی میں اطلاع دی ہے کہ کہنہ روڈ کے مقام پر تین کس نے اسلحہ کے زور پر زبردستی 5ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا ہے۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

==================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)

قصور پتوکی کے جھیڈو گاؤں چک 36 میں عطائی ڈاکٹر شاہد نامی شخص اپنی دوکان پر شرعام منشیات کا دھندہ کر رہا ہے جس میں نوجوان نسل تیزی سے مبتلا ہو رہی ہے اور پتوکی کی عوام نے ڈی سی قصور اور سی او ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے کے اس کا جلد از جلد روکا جاۓ تا کے نوجوان نسل کو اس منشیات جیسی لعنت سے پاک رکھا جاۓ اور نوجوان نسل آنے والی زندگی بہتر طرح سے گزر سکے
================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور پتوکی جاگووالہ روڈ تھانہ صدر پتوکی خاکی پیارا قبرستان کے قریب تیرہ مسلح افراد کا شفاقت محمود کی زرعی زمین پر دھاوا،قبصہ کی کوشش،فائرنگ کر کے خوف وہراس پھیلا دیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عدنان یونس،رانا اویس،اور طاھر محمود نے اپنے دیگر دس مسلح ساتھیوں کے ساتھ ملکر شفاقت محمود کی زرعی زمین پر قبضہ کرنے کے لیے دھاوا بول دیا،ٹریکٹر چلا کرفصلوں اور پودوں کو تباہ کر دیا،منع کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلا دیا،قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں،15 پر پولیس کو کال کرنے پر سٹی پولیس پتوکی موقع پر پہنچ گئی،،تاھم مدعی شفاقت محمود کی تحریری درخواست کے باوجود ابھی تک سٹی پولیس پتوکی نے مقدمہ درج نہیں کیا،مدعی کا کہنا ھے کہ میں نے تیرہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے لیے درخواست دے دی ھے،انھوں نے ڈی پی او قصور صہیب اشرف سے فوری داد رسی کا مطالبہ کیا ھے
==============================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور پتوکی میں بیمار ، لاغر اور پانی ملے گوشت کی سرعام فروخت عروج پر قصابوں نے جانور سلاٹر ہاﺅس میں ذبح کرنے کی بجائے اپنی دوکانوں کے سامنے سڑکوں پر ہی ذبح کرنے شروع کر دیئے۔۔تفصیلا ت کے مطابق پتوکی شہر اور پرانی منڈی میں بیمار، لاغر اور پانی ملے گوشت کی فروخت عروج پرہے۔مضر صحت گوشت کے استعمال سے لوگ موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے سلاٹر ہاﺅس میں ڈیوٹی پر موجود ویٹرنری ڈاکٹر نے چپ سادھ رکھی ہے اس چپ میں بھی کیا راز ہے ڈاکٹر صاحب ہی جانتے ہیں ۔اسی لئے قصاب جانوروں کو سلاٹر ہاﺅس میں لانے کی بجائے اپنی اپنی دوکانوں کے باہر ہی جانور ذبح کرنے لگے ۔لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والا مافیا اتنا طاقتور ہوگیا ہے کہ بار باراعلیٰ حکام کی توجہ دلانے کے باوجود بھی کرپٹ مافیا کے خلاف تاحال کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی جاسکی ۔عوامی سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی اور ،ڈپٹی کمشنر قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور سرعام جانوروں کے ذبح کرنے پر پابندی لگائی جائے۔


===================================
قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور شہر قصور و گردونواح میں رمضان بازاروں کے علاوہ دکانوں سے آٹا غائب،قصور کی ملیں آٹا دے نہیں رہیں ،دکانداروں کا مؤقف،10 کلو آٹے کے تھیلے کیلئے روزہ کیساتھ لائن میں لگنا مشکل ہے،شہریوں کا مؤقف تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح کے گاؤں دیہات میں آٹا نایاب ہو گیا ہے چند ایک رمضان بازاروں میں آٹا موجود ہے جہاں سے حاصل کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں لمبی لائنیں ،سخت گرمی اور روزہ، بدلے میں 10 کلو آٹے کا تھیلا شہریوں کا کہنا ہے کہ اتنی مشکل سے آٹا لینا روزہ کیساتھ بہت مشکل کام ہے جبکہ قصور شہر اور گردونواح کے دیہات کی دکانوں سے آٹا غائب ہے دکانداروں سے پوچھنے پر بتایا گیا کہ قصور شہر کی ملیں آٹا نہیں دے رہیں جس کے باعث ہم مجبور ہو کر لاہور و رائیونڈ کی ملوں سے تھوڑا بہت آٹا لا کر بیچ رہے ہیں تاکہ ہمارے گاہکوں کو پریشانی نا ہو شہریوں نے آٹے کی قلت پر ڈپٹی کمشنر قصور سے نوٹس لینے کی استدعا کی ہے
===================================