قصور شہر سے بہت اہم اور بہت سی خبریں۔

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور رمضان میں دودھ دہی کی مانگ میں اضافہ،دکانداروں نے کیمیکل ملا دودھ و دہی فروخت کرنا شروع کر دیا،قیمتوں میں بھی اضافہ تفصیلات کے مطابق ماہ مقدس ماہ رمضان کے باعث دودھ دہی کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث بے حس دکانداروں نے موقع غنیمت جانتے ہوئے کیمکل ملا دودھ اور دہی فروخت کرنا شروع کر دیا ہے اور ساتھ قیمتیں بھی بڑھا دی ہیں شہر قصور وہ بیشتر علاقوں میں دہی 140 روپیہ فی کلو اور دودھ 150 روپیہ فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے مجبور لوگ دکانداروں کے ہاتھوں مہنگی اور مضر صحت دودھ دہی خریدنے پر مجبور ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے ازخود نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

=======================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور میں سحری کے وقت گیس بند لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا شہر اور اس کے گردونواح میں سحری کے اوقات گیس کی بندش کی وجہ سے روزہ داروں کو پریشانی کا سامنا شہر کی اور اسکے گردونواح میں گیس والوں کے خلاف احتجاج کی کال عورتیں بیلنے اور آٹا اٹھا کر ضلعی انتظامیہ قصور کے خلاف گیس کی بندش کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبورگیس کا سحری کے وقت میں بند ہونا ضلعی انتظامیہ قصور پر سوالیہ نشان ہے کے شہریوں بزگوں اور خاص کر عورتوں نے اعلی حکام سے نوٹس کی اپیل کی ہے


=========================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور فیروزپور روڈ اور اس سے ملحقہ سڑکوں پر بغیر ہیڈ لائٹس موٹر سائیکلز خطرناک حادثات کا سبب بننے لگیں جبکہ ٹریفک پولیس قصور قانون شکن موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے سب اچھا ہے کی رپورٹ کے ساتھ خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ہوگئی. قصور ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سروے کی تفصیلات کے مطابق رات کے وقت قصور فیروزپور روڈ اور اس سے ملحقہ سڑکوں پر نصب سٹریٹ لائٹس بند ہونے اور یہاں سے گزرنے والی ہر دوسری موٹر سائیکل کی ہیڈ لائٹ بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں دن بدن ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جب کہ ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے اور بغیر ہیڈ لائٹس و بلا نمبری موٹر سائیکلز کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کے لیے فیروزپور روڈ قصور کی حدود میں کوئی ٹریفک پولیس اہلکار بھی نظر نہیں آتا۔ بلکہ سڑکوں پر عوام کے ٹیکس سے کروڑوں روپے کی لاگت سے نصب کی گئی لائٹس بھی مسلسل بند رہتی ہیں شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ سڑکوں پر نصب لائٹس کو رات کے وقت روشن رکھا جائے اور بغیر ہیڈ لائٹس و بلا نمبری گاڑیوں کے خلاف بلاتفریق قانونی کارروائی کی جائے۔

============================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور پتوکی کم عمر نابالغ بچے چنگ چی رکشہ موٹرسائیکل ڈرائیور انسانی جانوں کے لئے خطرہ بن گئے ۔ شہر میں چنگ چی رکشوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے اور اس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا اور رہی کسر ریڈی بانوں نےنکال دی کوئی پریشان حال نہیں انتظامیہ بالکل خاموش تماشائی ۔تفصیلات کے مطابق کم عمر نا بالغ بچے چنگ چی رکشہ اور موٹر سائیکل ڈرائیور انسانی زندگیوں کے لیے خطرہ بن گئے پتوکی شہر اور گردونواح میں چنگ چی رکشوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔ اور اس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ساتھ اضافہ ہو رہا ہے جن چی رکشہ چلانے والوں کی اکثریت ایسی ہے جو نوعمر ہیں اور ان کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں ہے بلکہ ان کے ابھی شناختی کارڈ ہی نہیں بنے شہر بھر میں جگہ جگہ جس میں شاہر قائداعظم لاہور اڈا سے لے کر اسٹیشن چوک تک چنگ چی رکشہ سٹینڈ بن کر رہ گئے ہیں۔چنگ چی رکشہ ٹریفک کے بہاو میں بھی مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔ مین شہراہوں میں گزرنا محال ہو چکا ہے۔ قانون سے نافذ کمسن ڈرائیور تیز رفتاری سے رکشہ چلاتے ہیں اور اکثر اوقات زیادہ سواریاں بٹھانے کے لالچ میں حادثات کا باعث بھی بنتے ہیں۔ جبکہ فروٹ کریانیوالوں کی ریڑھیاں سڑک کے دونوں اطراف میں کثرت پائی جاتی ہیں ۔فروٹ فروش اپنی مرضی سے جہاں چاہیں اپنی ریڑھیاں کھڑی کر دیتے ہیں ۔متعددر ریڑھیاں تو دوکانوں کا روپ دھار چکی ہیں۔ سڑکوں پر جبکہ مخصوس کر کے اڈے بنائے ہوئے ہیں۔


===============================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور پتوکی رمضان المبارک کے آتے ہی شہر بھر میں کاروباری بھکاریوں کی یلغار صبح سویرے ہی خواتین شیر خوار بچوں اور بوڑھے نوجوان لڑکیوں کے ساتھ بازاروں میں نکل پڑتے ہیں ۔حکومت سے فوری کاروائی کا مطالبہ ۔
تفصیلات کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن بیوراور ضلعی انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے پتوکی میں بھیک مانگنے والے بچوں کی تعداد میں بڑی حد تک اضافہ ہوگیا ہے صبح سویرے ہی خواتین بھکارنے شیر خوار بچوں کو اٹھائے جب کہ بوڑھے بھکاری نوجوان لڑکیوں کو ساتھ لیکر شہر میں مانگنا شروع کر دیتے ہیں اس وقت پتوکی اور گردونواح کی سڑکوں پر چھ ماہ سے لیکر دس سال کی عمر تک کے بچے بھیک مانگنے میں مصروف ہیں جب کہ بعض بھکاری نشہ آور اشیاءکا بھی استعمال کر رہے ہیں اور چھوٹے بچوں سے جبری بھیک منگوائی جارہی ہے اور یہ گروہ مختلف مقامات پر اپنے ٹھکانے بنا کر دھندے میں مصروف ہے مگر انتطامیہ کی طرف سے کاروائی نہ ھونے کی وجہ سے یہ مکروہ دھندہ جاری ہے عوامی سماجی اور شہری حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے خلاف فوری کاروائی کی جائے

=============================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور و نواح میں چوری کی ایک واردات میں نامعلوم چورنجی فارمیسی کے تالے توڑ کر نقدی و قیمتی میڈیسن لے اڑے جبکہ راہزنی کی ایک واردات میں ڈاکوؤں نے شہر ی کو موٹر سائیکل سے محروم کردیا۔ قصور تالہ توڑ گینگ نے نجی فارمیسی کا صفایا کر دیا،صبح 8۔ بجے 3 نامعلوم چوروں نے تھانہ صدر کی حدود خان محل سینما چوک میں قائم فارمیسی کے تالے توڑ کر 18000 روپے لوٹ لئیے اور دیگر قیمتی میڈیسن بھی لے کر فرار،واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کیمرہ کی آنکھ میں محفوظ۔پولیس تھانہ صدر مصروف کاروائی ہے۔جبکہ غلام رسول نے پولیس تھانہ میں اطلا ع دی ہے کہ اتفاق اڈا دینا ناتھ کے قریب دوکس نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھین لی ہے۔پولیس تھانہ صدر پھولنگر مصروف کاورائی ہے۔

==================================



قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور ڈی پی اوقصور محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایات پر پولیس کا کریمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،موٹرسائیکل چھیننے اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث دو خطرناک ڈکیت گینگ کے آٹھ ارکان گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے8لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ، موٹرسائیکل اور جدید ناجائز اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے روزانہ کی بنیاد پر کریمنلز کے خلاف سپیشل مہم کا آغاز کررکھا ہے اس سلسلہ میں تھانہ مصطفی آباد پولیس نے گزشتہ روز کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چھیننے اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث چاند مصطفی عرف چاندی خطرناک ڈکیت گینگ کے چار ارکا ن کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے لوٹا گئی 3لاکھ 50ہزار روپے نقدی، دو موٹرسائیکل، موبائل فون اور جدید ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ہے،ملزمان نے دوران تفتیش فیروز پور روڈ نزد پکی حویلی اور لنک راستوں پر16وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔اسی طرح تھانہ تھہ شیخم پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ساجد عرف ساجو ڈکیت گینگ کے چار ارکان کوگرفتار کرکے ملزمان کے قبضۃ سے نقدی تین لاکھ پچاس ہزار روپے، ایک موٹرسائیکل، آٹھ موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے دوران تفتیش ملزمان نے راہزنی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی اوقصور محمد صہیب اشرف نے اچھی کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی۔

===================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور رائیونڈ روڈ نجی ہسپتال کے قریب موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالہ کے تصادم میں موٹر سائیکل سوارجاں بحق ہوگیا۔قصور رائیونڈ روڈ نجی ہسپتال کے قریب ایک ٹریکٹر ٹرالہ قصور سے رائیونڈ کو جارہا تھاکہ پیچھے سے آنیوالا نامعلوم موٹر سائیکل سوار ٹریکٹر ٹرالہ کو کراس کرتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالہ کے نیچے آگیا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا متوفی کی نعش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس تھانہ صدر نے ٹریکٹر ٹرالہ کو قبضہ میں لے اور متوفی کے ورثاء کی تلاش شروع کردی۔

=====================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کا رہائشی اور مریض حسنین جس کے چار آپریشن ہو چکے ہیں اور وہ گزشتہ سات ماہ سے شدید بیمار ہے۔حسنین علاج معالجے کی غرض ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور گیا اور طبیعت خراب ہونے پر وارڈ کے باہر کرسی پر بیٹھ گیا جس پر سیکورٹی گارڈ عثمان اور وارڈ بوائے ندیم سیخ پا ہو گئے، مریض حسنین نے بتایا کہ اس کی طبیعت خراب ہے اور وہ زیادہ دیر کھڑا نہیں ہو سکتا۔ مگر سیکورٹی گارڈ عثمان اور وارڈ بوائے ندیم نے اس کی بات نہ سنی اور غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے تھپڑوں اور گھونسوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایااور اس کے بالوں سے پکڑ کر اسے گھسیٹتے رہے، جس سے مریض حسنین کی عینک بھی ٹوٹ گئی۔شرمناک اور انسانیت سوز واقعہ پر وہاں موجود لوگوں نے بڑی مشکل سے مریض حسنین کی جان چھڑائی۔ جبکہ ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال واقعے کی اطلاع کے باوجود خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں اور سیکورٹی گارڈعثمان اور وارڈ بوائے ندیم کے خلا ف کارروائی کرنے سے قاصر ہیں۔ یاد رہے کہ سیکورٹی گارڈز اور دیگر عملہ ہسپتال کی طرف سے مریضوں اور لواحقین کو تشدد کانشانہ بنانا معمول بن چکا ہے مگر تاحال کسی ایک واقعے میں کسی کو سزا نہ دی گئی ہے۔ تشدد کا نشانہ بننے والے مریض حسنین نے ڈپٹی کمشنر قصور اور ڈی پی او قصور سے ڈسٹرکٹ ہسپتال قصو رکے سیکورٹی گارڈ عثمان اور وارڈ بوائے ندیم کی غنڈہ گردی کا نوٹس لیکر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

======================================