قصور پہلے دو روزوں کے بعد لوڈشیڈنگ پھر شروع،دیہات کی نسبت شہروں میں سکون،گرمی کی شدت میں اضافہ،روزے داروں کی لوڈشیڈنگ نا کرنے کی استدعا تفصیلات کے مطابق ملک میں حالیہ بدتریں لوڈشیڈنگ کے بعد ماہ رمضان میں لوڈشیڈنگ سے کچھ نجات ملی ہے

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور پہلے دو روزوں کے بعد لوڈشیڈنگ پھر شروع،دیہات کی نسبت شہروں میں سکون،گرمی کی شدت میں اضافہ،روزے داروں کی لوڈشیڈنگ نا کرنے کی استدعا تفصیلات کے مطابق ملک میں حالیہ بدتریں لوڈشیڈنگ کے بعد ماہ رمضان میں لوڈشیڈنگ سے کچھ نجات ملی ہے


خاص کر پہلے دو روزے لوڈشیڈنگ نا ہونے کے برابر تھی جس کے باعث روزے داروں کو گرمی کے باعث پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا تاہم آج سے پھر ایک بار پھر لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور گرمی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے


جس کے باعث روزے دار پریشان ہیں
دیہاتوں کی نسبت شہروں میں لوڈشیڈنگ کم ہے روزے داروں نے استدعا کی ہے کہ سخت گرمی اور ماہ رمضان کے باعث لوڈشیڈنگ نا کی جائے تاکہ روزہ رکھ کر روزے داروں کو گرمی کا سامنا نا کرنا پڑے


===================
قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور و نواح میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی تین مختلف وارداوتوں میں ڈاکوؤں نے گن پوائینٹ پر بندی بناکر زبردستی لاکھوں روپے نقدی،طلائی زیورات،موٹر سائیکل،موبائل فون و دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔ سلامت عی نے پولیس تھانہ گنڈا سنگھ والا میں اطلا ع دی ہے کہ 5/7کس مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور اسلحہ تان کر گھر والوں کو بندی بنا کر زبردستی گھر سے 01لاکھ روپے نقدی،03تولہ طلائی زیورات،موٹر سائیکل و دیگر سامان گھر سے لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔شاہد نے پولیس تھانہ صدر پھولنگر میں اطلا ع دی ہے کہ گولڈن اڈا کے قریب دوکس مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر زبردستی 02لاکھ روپے نقدی اور 20عدد قیمتی موبائل فون لوٹ کر موقع سے فرا رہوگئے ہیں۔محمد اسلم نے پولیس تھانہ بی ڈویژن میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میری اکیڈمی سے نامعلوم چور واٹر پمپ چوری کرکے لے گئے ہیں۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

==================
قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور پنجاب بنک کی ویب سائٹ خراب ھونے سے رجسٹری بیعنامہ،اقرار نامہ،بیان حلفی ودیگر کام ٹھپ ھوگئے۔ محکمہ ریونیوں کو کروڑوں روپے نقصان کا اندیشہ شہری ہاتھوں میں پیسے لیے اشٹام پیپر ز کے حصول کے لیے رل گئے،متاثرین کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل۔ گورنمنٹ کی طرف سے اشٹام پیپرز کے لیے بنائی گئی ویب سائٹ گزشتہ پانچ دن سے مسلسل بند جارہی ہے جس کی وجہ سے اشٹام کے حصول کے لیے جانے والے شہریوں کئی کئی گھنٹے انتظار کرنے کے بعد انہیں یہ کہہ کر واپس بھیج دیا جاتا ہے کہ ہمارے بینک کی ویب سائٹ نہیں چل رہی


آپ پنجاب بینک کی کسی دوسری برانچ سے کوشش کر لیں شاید آپ کو اشٹام پیپرز مل جائیں جب شہری کسی دوسری برانچ میں جاتا ہے تو وہاں پر موجود ملازمین بھی انہیں یہی کہہ کر ٹال دیتے ہیں کہ ویب سائٹ نہیں چل رہی جس پر شہریوں مہر ریاض تبسم،رانا اظہر محمود،عامر سہیل،ہارث بن اسلام۔تنویر جوئیہ اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ اگر ویب سائٹ نہیں چل رہی تو اس میں عوام کا کیا قصور ہے ویب سائٹ کونسا ہم نے ٹھیک کرنی ہے شہریوں کیا کہنا تھا کہ وہ کئی روز سے پیسے ہاتھ میں لیے کبھی کچہری روڈ برانچ تو کبھی شہباز خاں رو ڈ برانچ جارہے ہیں لیکن ہمیں اشٹام پیپر نہیں دیے جارہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اشٹام پیپرز کی ویب سائٹ کو ترجیحی بنیادوں پر ٹھیک کیا جائے تاکہ سائل اپنی رجسٹری بیعنامہ اور دیگر کام سرانجام دے سکیں۔

==============================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے نواحی علاقے پرناواں بائی پاس کے قریب نامعلوم گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ریسکیو1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔پولیس تھانہ سٹی پھولنگر میں ایکسیڈینٹ کی اطلاع پر ذوالفقار علی جائے وقوعہ پر پہنچے


اور ابتدائی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پرناواں بائی پاس کے قریب نامعلوم گاڑی نے ایک موٹر سائیکل کوٹکر ماری ہے جس کے نتیجہ میں نامعلوم موٹر سائیکل موقع پر ہی دم توڑ گیا ہے ریسکیو1122کی ٹیم واقع کی اطلاع پاکر موقع پر پہنچ گئی اور متوفی کی نعش کو ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس تھانہ سٹی پھولنگر مصروف کاروائی ہے۔

==================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصوراغواء کی تین مختلف وارداتوں میں نوشہرہ پٹھانوالہ میں مریض کی تیمارداری کے آئے مہمانوں نے جواں سالہ لڑکی اغواء کرلی جبکہمزید دو لڑکوں کو بھی اغواء کرلیا گیا ،مقامی پولیس نے تینوں مقدمات الگ الگ درج کرلیے۔نوشہرہ پٹھانوالہ کے رہائشی محمد امین نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میں کچھ دنوں سے کافی علیل تھا اور بستر پر تھامحمداحمد وغیرہ سائکل ی تیمار داری کو گھر میں آئے اور میری 13سالہ بیٹی(ر)کو ورغلاء پھسلاء کر اغواء کرکے لے گئے ہیں میں بیماری کی وجہ سے پیچھا نہ کرسکا ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔پولیس تھانہ سٹی چونیاں والد کی مدعیت میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مصروف کاروائی ہے جبکہ نامعلوم نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میرا بارہ سالہ بیٹا فہیم گھر سے کام کے لیے نکلا جو تاحال گھر کو نہیں پہنچا اپنے طور پر بھی کافی تلا ش کیا مگر کوئی سراغ مہ ملا ہے خدشہ ہے کہ کسی نامعلوم نے اغٖوا ء کرلیا ہے پولیس تھانہ صدر پتوکی مصروف کاروائی ہے۔محمد عارف نے پولس تھانہ الہ آباد میں اطلاع دی ہے کہ میرے کزن کو کسی نامعلوم ملزم نے اغواء کرلیا ہے اسے تلا ش کیا جائے۔پولیس تھانہ الہ آباد نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مصروف کاروائی ہے۔


=========================================

https://www.youtube.com/watch?v=RWM0DnN1QIs&list=RDCMUC3Vf-XflYmwkKwpUbVuzmgg&start_radio=1

https://www.youtube.com/watch?v=tZg15dy8lcw

https://www.youtube.com/watch?v=-t91jc7Nq9E

https://www.youtube.com/watch?v=sr8zhxzpmzk

https://www.youtube.com/watch?v=fCzppGrg0bw&t=12s

https://www.youtube.com/watch?v=xCJWBIw302U&t=2s

https://www.youtube.com/watch?v=1aBeW_fUJB8&t=29s

https://www.youtube.com/watch?v=JQJNqFcOk5w&t=462s

https://www.youtube.com/watch?v=7lmjIyQ-8UM&t=335s

https://www.youtube.com/watch?v=bHxpuZQsm8o&t=126s

https://www.youtube.com/watch?v=rNmIgZnpvbA&t=10s