ویانا پہلی دفعہ ایک عجیب واقعہ ہوا ایک تنظیم کے بیس لوگوں نے ویانا کے معروف روڈ کو بلاک کردیا

رپورٹ: محمد عامر صدیق ویانا آسٹریا۔
===============================

ویانا پہلی دفعہ ایک عجیب واقعہ ہوا ایک تنظیم کے بیس لوگوں نے ویانا کے معروف روڈ کو بلاک کردیا۔


آسٹریا کی تاریخ میں یہ پہلا واقعہ ہے کہ جس میں روڈ کو اس طریقے سے بلاک کیا گیا ہے۔”لیٹزٹ جنریشن اے ٹی” کے 20 کے قریب موسمیاتی تبدیلیوں کے

خلاف جنگ کرنے والے آب و ہوا کے کارکنوں نے ویانا کے مشہور اور معروف روڈ سپٹیلاؤ میں گاڑیوں کو روک کر بیچ میں احتجاج کیا

۔جس کی وجہ سے صبح کے وقت ٹریفک پورا جام ہوگیا۔ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں لوگوں کو بہت پریشانی کا سامنا ہوا۔

پولیس کے ترجمان کرسٹوفر ورہنجاک کے مطابق صبح کے وقت 7:40 سے تقریباً 8:50 بجے تک روڈ کو بلاک کیا گیا اور اس کے بعد پولیس نے اس کو ختم کروایا اور چار گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔

==================================