قصور گردونواح میں ڈکیتی کی تین مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی،طلائی زیورات،موٹر سائیکل،موبائلفون و دیگر سامان لوٹ لیا

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور گردونواح میں ڈکیتی کی تین مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی،طلائی زیورات،موٹر سائیکل،موبائلفون و دیگر سامان لوٹ لیا۔۔سید حسن نے پولیس تھانہ صدر پھولنگر میں اطلاع دی ہے کہ نتھے کے قریب نامعلوم مسلح ڈاکو نے کپٹی پر گن تان کر زبردستی 17ہزار روپے نقدی،طلائی زیورات اور ایک عدد موبائل فون چھین لیا ہے اورسلامت نے پولیس تھانہ مصطفے آباد میں اطلاع دی ہے کہ محلہ مالکاں والا میں میرے گھر سے نقب زنی سے نامعلوم چور نقدی اور طلائی زیورات لے گئے ہیں جبکہ شیخ عطاء مجی الدین نے پویس تھانہ سٹی چونیاں میں درخواست دی ہے کہ چارکس نامعلوم میرے گھر میں داخل ہوئے اور سر پر اسلحہ تان کر زبردستی گھر سے نقدی،موٹر سائیکل،طلائی زیورات،و دیگر سامان لوٹ کر موقع سے فرا رہوگئے ہیں۔مقامی پولیس مصروف کاورائی ہے۔
===========================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور انجمن طلباء اسلام پاکستان کے سابق رہنما نوید احمد مصطفائی کے والد غلام رسول انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نمازجنازہ میں طلباء، سیاسی و سماجی رہنماؤں کے علاوہ شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ مرحوم کو سید چراغشاہ ہمدانی قبرستان میں سوگواروں کی موجودگی میں سپر خاک کر دیا گیا۔
============================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور بھٹہ چوک میں پے اینڈ پروٹیکشن کی مدمیں واجبات نہ ملنے پر پروفیسرز سراپا احتجاج، اساتذہ و طلباء کی بھٹہ چوک بلاک کر کہ پنجاب حکومت کے خلاف نعرے بازی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،2002سے 2012تک کے کنٹریکٹ کے بعد ریگولر ہونے والے ملازمین تاحال واجبات نہ ملنے پر پریشان۔ تفصیل کے مطابق گورنمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج قصور کے پروفیسرز نے پے اینڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت تقرری سے لیکر ریگولر ہونے کے درمیان لاکھوں روپے کے واجبات نہ ملنے پر بھٹہ چوک قصور میں احتجاج کیا اساتذہ کو احتجاج کرتا دیکھ کر سینکڑوں طلباء بھی روڈ پر آگئے طلباء نے اپنے اساتذہ کے ساتھ ملک کر احتجاج کیا، احتجاج کے باعث لاہور قصور روڈ ہر قسم کی تریفک کے لئے بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔جس سے مسافروں کو ژدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کالج اساتذہ نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ان کے واجبات ہر صورت انہیں دئیے جائیں وگرنہ ہم لاہور سیکرٹری ایٹ کے سامنے بھر پور احتجاج کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس وقت چھ ہزار سے زائد اساتذہ واجبات نہ ملنے کی وجہ سے پریشان ہے خدا کے لئے حکومت اس معاملہ میں اساتذہ کی بات کو تسلیم کرے۔
============================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسکیو1122نے رمضان المبارک کیلئے ہنگامی پلان ترتیب دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 قصورانجینئر سلطان محمود کے مطابق ریسکیو1122نے رمضان المبارک کے لیے ہنگامی پلان ترتیب دے دیا ہے۔پلان کے مطابق ضلع بھر کے رمضان بازاروں میں تربیت یافتہ ریسکیو سٹاف جدید ایمبولینسز کے ہمراہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں گے ان میں قصور، چونیاں،کوٹ رادھا کشن،پتوکی اور پھولنگر کے رمضان بازار شامل ہیں۔

==============================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل کے زیر صدارت ڈی سی آفس کے لان میں گزشتہ روز ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا گیا۔ریونیو عوامی خدمت سروسز میں فرد اور انتقال کا اجراء درستگی ریکارڈ،
رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا اجراء اور دیگر ریونیو سے متعلقہ مسائل کو سنا گیا اور سائلین کی شکایات کو سن کر فوری عملدرآمد کیلئے احکامات جاری کئے گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی خصوصی

==============================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور ڈی پی او قصور کی ہدایت پر قصور پولیس نے جرائم افراد کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران پولیس نے دو اشتہاریوں سمیت چھ جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا۔چھانگا مانگا پولیس نے موٹرسائیکل چھیننے اور چوری کرنے والیڈکیت گینگ کے سرغنہ ساجد عرف ساجو مجرم اشتہاری بھی ہے اور چھانگا مانگا جھیل پر چرس فروخت کرتا ہے دو درجن وارداتوں اور منشیات فروشی میں ملوث گینگ کے چار ارکان گرفتار کر کے
نقدی دو لاکھ روپے، 4موٹرسائیکل، 8موبائل فون،26نمبر پلیٹس دیگر سامان اور بھاری مقدار میں چرس اور اسلحہ برآمد کر لی جبکہ چونیاں صدر پولیس نے دو خطرناک مجرمان اشتہاری ناظر علی سمیت 2 ملزمان یاسر اور شاہد ناجائز اسلحہ سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیا ھے۔ایس ایچ او عابد محمود چھینہ نے میڈیا کو بتایا کہ
انشائاللہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی۔ پولیس صدر چونیاں آپ کی ایک کال پر آپ کی مدد کرے گی اور ظالم سماج دشمن عناصر کو جڑ سے اجاڑ پھینکیں گے انشائاللہ اورسماج دوست افراد میریذاتی نمبر 03004606615 پر بذریعہ کال یا WhatsApp جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کرکے چونیاں کو جرم سے پاک سر زمین بنانیمیں مدد کریں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھاجائے گا۔

=============================

Mian.khalil Siddiq Arain Kasur City Reporter: قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے نواح پتوکی میں جوں سالہ شادی شدہ لڑکی نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔پرانی منڈی کی رہائشی 24/25سالہ اومیسا بی بی جوکہ اپنے شوہر صابر علی کے ساتھ پتوکی میں دو، تین ماہ سے مقیم تھی گزشتہ روز رات گیارہ بجے متوفیہ کا بھائی مبین اور والدہ وکیلہ بی بی اس کے سسرال میں موجود تھے کہ امیسا بی بی مکان کی دوسری منزل پر اکیلی موجود تھی اور چیخنے کی آواز سن کر سارے موقع پرپہنچے لڑکی چھت والے پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی جسے مردہ حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال پتوکی منتقل کردیا گیا ہے پولیس کے مطابق متوفیہ کی گردن پر خراشوں اور سوزش کے واضع نشانات موجود تھے اور ابھی تک وارثان نے بھی کوئی بیان نہیں دیا۔پولیس تھانہ سٹی پتوکی مصروف کاروائی ہے۔
Mian.khalil Siddiq Arain Kasur City Reporter: قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے نواحی علاقے حویلی بڈھا سنگھ میں اوباشوں نے کمسن بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنا دیا۔عبدالصمد نے پولیس تھانہ میں اطلا ع دی ہے کہ میر ا گیارہ سالہ بیٹا ذوہیب گاؤں ساتھ والے باغ میں امرود لینے کو گیا تو ملزمان اجواور دلاور دونوں میرے بیٹے کو زبردستی خفیہ مقام پر لے گئے اور اسے بدفعلی کا نشانہ بنا دیا۔پولیس تھانہ تھیحہ شیخم نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مصروف کاروائی ہے۔
[: قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے علاقے محمد نگر میں گھر آئے مہمانوں کو نشہ آور کھانا کھلا کر عورت کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔پولیس نے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔کنگن پور کے رہائشی امیر حمزہ نے پولیس تھانہ میں درخواست دی ہے کہ میں اپنی بیوی کے ساتھ احسان علی کے گھر ملنے آئے تھے کہ ملزم احسان علیی نے ہمیں نشہ آور کھانا کھلا دیا اور میری بیو ی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا ہے ملزم کے خلاف کاروائی کی جائے۔پولیس تھانہ بی ڈویژن نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مصروف کاروائی ہے۔
[ قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے علاقے کمبوواں والا چوک میں جوتوں کے فیکڑی میں آگ لگنے سے 8/9مزدور جھلس کر زخمی ہوگئے۔ریسیکو1122کی ٹیم کی بروقت کاروائی زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔قصور کے علاقے کمبوواں والا چوک بستی ونیکاں میں جوتو ں کی فیکڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے فیکڑی میں کام کرنے والے 8/9مزدور جھلس کر زخمی ہوگئے۔واقع کی اطلاع پاکر ریسکیو1122کی ٹیم بروقت موقع پر پہنچی اور زخمیوں کی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ زخمیوں میں سے اکرم کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے جنرل ہستپال ریفر کردیا ہے پولیس تھانہ بی ڈویژن مصروف کاروائی ہے۔
[ Mian.khalil Siddiq Arain Kasur City Reporter: قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے نواحی علاقے اوجلاں کلاں سے 8/9سالہ لڑکی اغواء،اغواء کاروں نے لڑکی اغواء کرنے کے ساتھ ساتھ گھر کا بھی صفایا کردیا۔پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔فوزیہ بی بی نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میری 8/9سالہ بیٹی (م)جو گھر میں اکیلی موجود تھی کہ ظفر،ستار،فیاض،نیازچاروں ملزمان موقع پاکر آئے اور میری بیٹی وک ورغلاء پھسلاء کر حرام کاری کے لیے اغواء کرکے لے گئے ہیں اور جاتے ہوئے گھر سے ایک لاکھ روپے نقدی،ڈیڑھ تولہ طلائی زیورات و دیگر قیمتی سامان بھی لے گئے ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔پولیس تھانہ سرائے مغل والدہ کی مدعیت میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مصروف کاروائی ہے۔
[ Mian.khalil Siddiq Arain Kasur City Reporter: قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور بابا بلھے شاہ قبرسان سے ایک ادھیڑ عمر بزرگ کی نعش برآمد۔کالر رشین کی اطلاع پر پولیس تھانہ اے ڈویژن سے انسپکٹر انچارج انویسٹیگیشن بمہ ملازمین بابا بلھے قبرستان پہنچے جہاں پر ایک ادھیڑ عمر نامعلوم 55سالہ شخص کی نعش پڑی تھی پولیس کے مطابق متوفی دائیں ٹانگ سے معزور ہے اور جسم پر کسی قسم کے نشانا ت بھی موجود نہ ہے تاہم اسکی جیب سے نشہ آور ٹیکے برآمد ہوئے ہیں معلوم ہوتا ہے کہ متوفی نشئی تھا اور نشۂ کی ڈوز کم یا زیادہ ہونے پر ہلاک ہوگیا ہے مزید تفتیش کے لیے پولیس تھانہ اے ڈویژن نعش کو قبضہ میں لیکر مصروف کاروائی ہے۔

===============================