اسلامک ايجوکيشن کميٹی کویت کے زیر اہتمام حولی میں استقبال رمضان کی پروقار تقریب – روزہ مقصد انسانیت کی تکمیل کی بہترین تربیت گاہ ہے۔مولانا حافظ حفیظ الرحمن – سفارت خانہ پاکستان کمیونٹی ویلفیئر اتاشی جناب فرخ امیر سیال کا جلسہ سے خطاب

اسلامک ايجوکيشن کميٹی کویت کے زیر اہتمام حولی میں استقبال رمضان کی پروقار تقریب
– روزہ مقصد انسانیت کی تکمیل کی بہترین تربیت گاہ ہے۔مولانا حافظ حفیظ الرحمن
– سفارت خانہ پاکستان کمیونٹی ویلفیئر اتاشی جناب فرخ امیر سیال کا جلسہ سے خطاب ( تفصیلات نمائندہ جیو ے پاکستان ڈاٹ کام’ طارق اقبال سے )


اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت نے استقبال رمضان کے سلسلے میں ایک بڑے جلسے کا اہتمام کیا۔جس میں کمیونٹی نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ جلسہ کی صدارت اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے صدر محترم جاوید اقبال صاحب نے کی۔


اسلامک ايجوکيشن کميٹی کويت کے جنرل سیکٹری نثار احمد صاحب نے پروگرام کی میزبانی کے فرائض سر انجام دیے۔ تلاوت قرآن کریم سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز حافظ وجیہ الحسن کی خوبصورت آواز سے ہوا۔ قاری نثار احمد صاحب نے خوبصورت آواز ميں ہدیہ نعت پيش کیا جسے شرکائے محفل نے بےحدپسند کیا
پروگرام کے مہمان خصوصی مولانا حافظ حفیظ الرحمن صاحب تھے جنہوں نے اپنے خطاب میں روزہ کا مقصد اور روزہ کی تربیت سے گزرنے والا انسان معاشرے کے لیے کتنا مفید ہوتا ہے، اس حوالے سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ روزہ انسان کے اندر وہ خوبی بیدار کرتا ہے۔جس سے معاشرے کے اندر اخوت اور بھائی چارے کی فضا قائم ہوتی ہے۔روزہ انسان کو ظلم اور زیادتی سے روکتا ہے۔روزہ انسان کے اندر خوفِ خدا پیدا کرتا ہے۔روزہ انسانیت کی خدمت کے جذبے کو ابھارتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ روزے کی اصل روح کو سمجھ کر روزہ رکھا جائے تاکہ اس کی فیوض و برکات سے انسان اور معاشرہ بہرہ مند ہو سکے۔
پروگرام کے دوران الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے صدر نے بھی زوم کے زریعے خطاب کیا انہوں نے کی ٹیم کو پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دی اورالخدمت فاونڈیشن کے کام کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ الخدمت فاونڈیشن پہلے کی طرح ضرورتمندوں اور محتاج لوگوں کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی۔
سفارت خانہ پاکستان کمیونٹی ویلفیئر اتاشی جناب فرخ امیر سیال صاحب نے بھی جلسہ سے خطاب کیا۔
انہوں نےIEC کے کام اور اس بھرپور پروگرام پر خوشی کا اظہار کیا انہوں نے IEC کی سماجی خدمات کی بھی تعریف کی۔ ‏IEC کی انتظامیہ کی طرف سے کوڈ کے بعد اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو اکٹھا کرنے پر IEC کی قیادت کو مبارک باد دی اور کہا کہ الله کی رضا کے حصول کے لیے ضرورتمند لوگوں کی خدمت اصل عبادت ہے اور IEC اس کام میں بھر پور حصہ لے رہی ہے۔
اختتامی کلمات میں اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت کے صدر جناب جاوید اقبال صاحب نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا IEC کے تمام شعبوں کو بہترین انتظامات اور عوام سے رابطہ رکھنے پر مبارک باد دی۔ انہوں نے اس بات کی وضاحت کی
کہ ہم رمضان کی برکتوں سے کس طرح فیض یاب ہو سکتے ہیں اور یہ برکتیں انفرادی زندگی سے نکل کر اجتماعی زندگی میں کسطرح اثر انداز ہو سکتی ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انبیاء انسانیت کی بھلائی کے لیے تشریف لائے ان کی لائی ہوئی شریعت پر ‏عمل کر کے ہی ہم ایک خوشگوار معاشرہ قائم کر سکتے ہیں
اپنی تربیت اور اصلاح کے ساتھ ساتھ ہمیں معاشرے کی تعمیر کے لیے کردار ادا کرنا چائیے اس میں انسانیت کی کامیابی کا راز ہے۔
پرواگرام کا اختتام IEC کے نائب صدر عبدالرحمن
عباسی صاحب کی دعا کے ساتھ ہوا۔
یوتھ ونگ کی ٹیم نے ہال کو زبردست انداز میں سجایا.اسلامک ايجوکيشن کميٹی کویت کے زیر اہتمام حولی میں استقبال رمضان کےشاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا،استقبال رمضان کی پُرمسرت تقریب میں کویت بھر کے تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والےحضرات نے بھر پور شرکت کی .پروگرام کے اختتام پر عشائیہ کا انتظام کیا گیا تھا
اس پروقار تقریب کی صوتی و بصری کوریج اسلامک ايجوکيشن کميٹی کويت میڈیا نے کی۔
===================================