آسٹریا کے وزیر خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی دعوت پر آسٹریا کے وزیر خارجہ پاکستان کے 4 روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آسٹریا کے وزیر خارجہ 4روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے، الیگزینڈر شلنبرگ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ آسٹریا کے وزیر خارجہ ایک تجارتی وفد کے ہمراہ ہوں گے، دورے کے دوران وہ شاہ محمود قریشی کیساتھ وفود کی سطح پر بات چیت کریں گے۔دورے کے دوران ایک کاروباری گول میز کا اہتمام کیا جائے گا، جہاں آسٹریا اور پاکستانی تاجروں کو ممکنہ کاروباری مواقع پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملے گا۔ دفتر خارجہ نے بتایا کہ آسٹریا کے وزیر خارجہ لاہور کا دورہ بھی کریں گے، دونوں ممالک کےمختلف شعبوں میں تعاون کیساتھ خوشگوار تعلقات ہیں ، آسٹریا کی متعدد کمپنیاں پاکستان میں کاروبار کر رہی ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں روابط ہیں، پاکستان،آسٹریابین الاقوامی فورمزپربھی قریبی تعاون کرتےہیں، توقع ہے آسٹریا کے وزیرخارجہ کے دورے سے کثیر الجہتی تعلقات کو تقویت ملے گی۔

============================