منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 4 روزہ دورہ پر جرمنی پہنچ گئے…

پورٹ: محمد عامر صدیق آسٹریا۔
=====================

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 4 روزہ دورہ پر جرمنی پہنچ گئے ہیں۔ جہاں ان کا عمیر الطاف (نازم منھاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا) جمشید رشید (میمبر منھاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا) اور دیگر منھاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے رہنماؤں کی طرف سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ وہ پاکستانی کمیونٹی، مذہبی اور سماجی تنظیمات اور ثقافتی، ادبی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل اپنے دورے میں خصوصی طور پر نیشنل ایگزیکٹو کونسل جرمنی کے ممبران کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔اس کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے منعقدہ تقاریب میں بھی شریک ہوں گے اور ”اسلام دین امن و سلامتی“ سیمینارز سے بھی خطاب کریں گے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ منہاج القرآن بیرون ملک اتحادِامت اور بھائی چارہ کے جذبات کو فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت اور متشدد رویوں نے اتحادِ امت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ منہاج القرآن نفرتوں کو ختم کرنے کے لئے اپنا دینی و ملی کردار ادا کررہی ہے۔ منہاج القرآن کے ذمہ داران سفیرِ امن ہیں۔میں اپنے تمام ذمہ داران عہدیداران اور ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرا جرمنی میں شاندار استقبال کیا ہے خصوصی طور پر آسٹریا سے منہاج القرآن کے عہدیداران کا مشکور اور ممنون ہوں جو اتنا طویل سفر کر کے یہاں تشریف لائے ہیں۔
==========================