ڈیوس کپ ٹائی گروپ ون: پاکستان کے اعصام الحق نے لیتھونا کے بٹویلاس کو ہرادیا

ڈیوس کپ ٹائی گروپ ون میں پاکستان نے لیتھونیا کو تین دو سے ہرادیا۔

اعصام الحق نے ریورس سنگلز کے فیصلہ کن مقابلے میں بٹویلاس کو 4-6 اور 6-7 سے شکست دی۔

ڈیوس کپ ٹائی گروپ ون کے ریورس سنگلز میں اعصام الحق قریشی نے لتھونیا کے بٹویلاس کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا۔

فیصلہ کن مقابلے میں اعصام الحق نے حریف کھلاڑی کو ہراکر ڈیوس کپ ٹائی میں پاکستان کو 2-3 سے فتح دلادی۔

اس قبل کھیلے گئے سنگلز میں عقیل خان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ڈبلز مقابلے میں اعصام الحق اور عقیل خان نے لتھونین جوڑی برانکس اور گرجلیس کو 4-6 اور 6-7 سے شکست دی تھی۔