کلبھوشن یادیو کی کہانی پر مبنی پاکستانی فلم’ڈھائی چال‘کا ٹریلر ریلیز

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پر مبنی نئی پاکستانی فلم ’ڈھائی چال‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

عائشہ عمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلم ’ڈھائی چال‘کا ٹریلر شیئر کیا ہے۔

عائشہ عمر نے یہ ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بالی ووڈ نہیں ہے جہاں تم انڈین ہر جنگ جیت جاتے ہو‘۔

عائشہ عمر نے لکھا کہ ’یہ فلم ہمارے پیارے اداکار رشید ناز کے لیے ایک خراجِ عقیدت ہے‘۔
اس فلم اداکارشمون عباسی نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکا کردار ادا کیا ہےجبکہ اداکارہ عائشہ عمر ایک صحافی کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

صحافی کا کردار عائشہ عمر ادا کر رہی ہیں جب کہ شمعون عباسی فلم میں کلبھوشن یادیو کے مخالف کردار میں نظر آئیں گے۔

فلم ’ڈھائی چال‘ کے ہدایتکار تیمور شیرازی اور پروڈیوسر ڈاکٹر عرفان اشرف ہیں۔

جبکہ فلم کا اسکرپٹ فرحین چوہدری نے لکھا ہے، یہ فلم رواں سال 17 جون کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔