شاہین شاہ نے اچھی کپتانی کی ہے، سرفراز احمد

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے لاہور قلندرز کو پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل جیتنے پر مبارک باد دی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں سرفراز احمد نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کی جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کو جاتا ہے۔

سابق کپتان نے شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں ٹیم کی اچھی کپتانی کی ہے۔
سرفراز احمد نے شاہین شاہ آفریدی کی جیت کے بعد خوشی کے لمحات کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کی فیورٹ اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کو شکست دے کر لاہور قلندرز پہلی بار چیمپئن بن گئی ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست دی تھی۔