عوامی مارچ تیاری جاری ہے سجاول میں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کے عوامی لانگ مارچ کے استقبال کے لئے سجاول میں بھی تیاریاں عروج پر پہونچ گئی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری سجاول میں پبلک پارک پرعوام سے خطاب کریں گے ، پبلک پارک پر جلسہ کے مقام پر پارٹی پرچم اور بینرس سجادئے گئے

سجاول ۔ عوامی مارچ تیاری جاری ہے سجاول میں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کے عوامی لانگ مارچ کے استقبال کے لئے سجاول میں بھی تیاریاں عروج پر پہونچ گئی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری سجاول میں پبلک پارک پرعوام سے خطاب کریں گے ، پبلک پارک پر جلسہ کے مقام پر پارٹی پرچم اور بینرس سجادئے گئے ہیں شہرمیں داخلے سے قبل سید پورپر بھی شیرازی گروپ کی جانب سےعلیحدہ بھرپوراستقبال کی تیاری کی گئی ہے سجاول ضلع میں دریائے سندہ کے پل دمدمہ سے کاروگونگڑو تک بدین حدود تک روڈ پر پارٹی پرچم اور بینر لگائے گئے ہیں بلاول بھٹو کے استقبال کے لئے تمام ذیلی تنظیموں کے بینر آویزاں کئے گئے ہیں۔عوامی مارچ کے استقبال کے لئے پی ڈی ایم کی شامل جماعتوں کی جانب سے بھی بھرپوراستقبال کیاجائیگا۔ستائیس فروری کو عوامی مارچ پہلے روز ٹھٹھہ کے بعد سجاول پہونچے گا۔بلاول بٹھو زرداری عوام سے خطاب کریں گے۔ پارٹی رہنمائوں کے مطابق سجاول میں تین بجے پبلک پارک پر خطاب کریں گے ۔بلاول بھٹو کے عوامی مارچ کے لئے ضلع میں سیکورٹی کے انتظامات سخت کئے گئے ہیں مارچ میں شامل اہم شخصیات کے پروٹوکول کے علاوہ بھی ضلع سجاول میں روڈ پر سیفٹی کے لئے پانچ اہلکار تعینات ہوں گے ۔ جبکہ سجاول میں روٹ کے اہم مقامات اور پبلک پارک پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگادئے گئے ہیں جس سے جلسے کو مانیٹرکیاجائیگا۔ لانگ مارچ سجاول سے ہوتاہوا بدین روانہ ہوگا۔

==========================================================

سجاول: عوامی مارچ تیاری
سجاول میں بلاول بٹھو زرداری کے عوامی مارچ کے استقبال کے لئے تیاریاں مکمل ہیں اور کارکنان میں جوش وخروش پایاجاتاہے ، سجاول میں پی پی لیبرونگ کے غنی راہموں اور منظور پلیجو کی قیادت میں گدھاگاڑیوں پر مشتمل جلوس اور ریلی نکالی گئی جبکہ مختلف جگہوں پر رقص کیاگیا، سجاول میں تین لانگ مارچ تین بجے پہونچے گااور بلاول بٹھو زرداری پبلک پارک پر سجاول کی عوام سے خطاب کریں گے ۔ پورے شہرکو استقبال کے لئےپارٹی جھنڈوں اور بینروں سے سجایا گیاہے ۔