پی ٹی آئی کے مارچ میں کنٹینر پر تیرکانشان

پی ٹی آئی کے سندہ حقوق مارچ کے نام سے شروع کئے گئے مارچ میں مرکزی کنٹینر پر پیچھے ایک بڑے پینافلیکس پر تیر کا نشان بنایاگیاہے جبکہ نیچے آصف علی زرداری کا کارٹون بنایاگیاہے ، پی ٹی آئی کی جانب سے گھوٹکی سے سندہ حقوق مارچ کا نام دیکر مارچ شروع کیاگیاہے تاہم اس مرکزی ٹرک پر ایسی تصاویر پی پی کی تشہیر ثابت ہورہی ہیں ، بادی النظرمیں یہ پی پی کا بینرلگتاہے ، ایک سیاسی جماعت کی جانب سے مارچ میں اپنے پارٹی منشور کو اجاگر کرنے کے بجائے اس طریقے سے دوسری پارٹی کے انتخابی نشان اور پارٹی رہنماکی تضحیک کی نیت سے لگائے جانے والے بینرسے عوام میں بہترتاثرپیدانہیں ہورہاہے ، پی ٹی آئی کی حکومت ایسی ہی حرکتوں کی روکتھام کے لئے قانون بنارہی ہے لیکن عملی طورپر ریلیاں نکال کر مخالف سیاسی جماعت کے قائدین کی تضحیک میں مشغول ہے ،مذکورہ بینرکی وجہ سے پی ٹی آئی کے رہنمائوں کے غیرسیاسی ذھن کا بخوبی اندازہ لگایاجاسکتاہے ۔