خواتین کی میرپور خاص شھر میں مقامی سطح پر بنیادی ضروریات کی فراھمی کو یقینی بنانے کیلے خواتین کے قومی دن 12 فروری کے حوالے سے وومین رائیٹس اینڈ لیڈرشپ پاکستان کے زیر اہتمام ایک گول میز کانفرنس مقامی ہوٹل میں کینیڈین حکومت کے گلوبل معاملات کے منصوبہ کے تحت آرٹس فاونڈیشن کی جانب سے منعقد کی گئی


میرپو خاص == تحسین احمد خان == خواتین کی میرپور خاص شھر میں مقامی سطح پر بنیادی ضروریات کی فراھمی کو یقینی بنانے کیلے خواتین کے قومی دن 12 فروری کے حوالے سے وومین رائیٹس اینڈ لیڈرشپ پاکستان کے زیر اہتمام ایک گول میز کانفرنس مقامی ہوٹل میں کینیڈین حکومت کے گلوبل معاملات کے منصوبہ کے تحت آرٹس فاونڈیشن کی جانب سے منعقد کی گئی جس میں سیاسی جماعتوں میڈیا تاجر برادری سول سوسائیٹی تنظیموں کے کردار پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا.گول میز کانفرنس سے نمائندوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 12 پوائنٹس چارٹر آف ڈیمانڈز مطالبات کوعملی شکل میں عملدرآمد کے ئے حکومتی سطح پر وومین ورکنگ گروپ کی تشکیل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹھوس تجاویز پر مشتمل دستاویز ترتیب دینے کی اشد ضرورت ہے اور سماجی میڈیا پر بنیادی ضروریات و معاملات پر مناسب آگاہی بھی دینے کے لئے مشترکہ طور پر فوری کام کرنے کے لئے بھی حکمت عملی بنائی جائے تاکہ ارباب اقتدار اور ایوانوں تک رسائی حاصل کی جاسکے اور خواتین کی بنیادی ضروریات پر ہر سطح پر مکمل طور پر بلا تاخیر عملدرآمد کرانے کے لئے مشترکہ کوششیں کی جاسکے ڈویزنل ڈائریکٹر اطلاعات حزب اللہ میمن؛ وومین کمیشن سندھ کی ممبر نصرت میانوایڈوکیٹ؛ انسانی حقوق کیمشن سندھ کی ممبر پشپا کماری؛ چیز وی انچارج سھیل صدیقی؛ سول سوسائیٹی کے نمائندوں رفیق لغاری محمد بخش کپری خوراک و زراعت پروگرام کی امبرین چانڈیو؛ڈی ایس پی خواتین شکایت سیل افروز چوہان ڈی ایس پی ٹریفک ظفر چانڈیو آرٹس فاونڈیشن کی پروگرام کوآرڈینیٹر سائرہ فلک سہتو سعیدہ طوبی، اظہر چڈہر،عبید کوری،حافظ حفیظ الرحمان،مس نوشابہ ناز؛مریم حیدر،کنول اعجاز،افشین اقبال؛ فوزیہ ناصر تاجر برادری کے دہن راج ہوتوانی اوردیگر شرکاء نے خواتین کی دیگر بنیادی ضروریات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ان میں بنیادی تنخواہ کو بڑہانے ہنری خواتین کے لئے روزگارکی فراہمی کے مواقع پیدا کرنے؛ خواتین کے لئے ہفتہ میں ایک دن ہفتہ وار مینا بازار کا انعقاد کرکے تجارتی سرگرمی کو فروغ دینے؛عوامی مقامات پر پرامن ماحول کی فراہمی؛ دارالامان و سیف ھومز کے مسائل و معاملات صحت کے مسائل؛ کھیلوں کی سرگرمیوں اور نمائندگی کو فروغ دینے کے لئے آگے
بڑہ کر عملی کام کرنے کے لئے انڈور سطح سے نکل کر ٹوٹ ڈورو متعلقہ حکومتی اداروں ٍ کی توجہ کے لئے مسائل و معاملات کی نہ صرف نشاندہی بلکہ انکے حل کیلیے بھی ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا اورجو مشکلات اور مسائل درپیش ہیں انہیں ٹھوس شکل میں ترجیحی بنیادوں پر حل کرایا جائے اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کوہرممکن سطح پر جدوجہد کی جائے ٭٭