بھارت: ڈرائیور نے کچوری لینے کیلئے ٹرین روک دی، ویڈیو وائرل

بھارت میں ٹرین کے ڈرائیور نے اپنا کچوری کھانے کا شوق پورا کرنے کے لیے ٹرین کو ریلوے پھاٹک پر روک دیا۔

ٹرین ڈرائیور کی اس حرکت کو ریلوے پھاٹک کھلنے کے انتظار میں کھڑے لوگوں نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔

مذکورہ واقعہ ریاست راجستھان کے شہر الوار میں پیش آیا تھا جہاں ڈرائیور نے ممکنہ طور پر وہاں موجو ایک شخص کو کچوری خرید کر رکھنے کا کہا جس کے بعد ایک شخص تھیلے میں کچوری لیے ٹرین کا انتظار کرتا رہا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرین کی عین پھاٹک پر آکر رکتی ہے اور انتظار کرنے والا یہ شخص ٹرین کے ڈرائیور کو تھیلی تھمادیتا ہے جس کے ساتھ ہی ٹرین بھی چل پڑتی ہے۔

مقامی افراد نے بھارتی میڈیا کو بتایا ہے کہ کچوری خریدنے کے لیے ٹرین روکنے کے واقعات اس ریلوے پھاٹک پر ہونا معمول کی بات ہے۔