شہید محترمہ بینظیر بھٹو یونیوورسٹی آف وٹنری اینڈ اینیمل سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر فاروق حسن نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ہمارا اپنے بھائی جہانگیر سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے ہم پہلے ہی اخبار میں اشتہار کے زریعے لاتعلقی کا اعلان کر چکے ہیں،

میرپورخاص== تحسین احمد خان ===شہید محترمہ بینظیر بھٹو یونیوورسٹی آف وٹنری اینڈ اینیمل سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر فاروق حسن نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ہمارا اپنے بھائی جہانگیر سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے ہم پہلے ہی اخبار میں اشتہار کے زریعے لاتعلقی کا اعلان کر چکے ہیں، میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے حوالے سے جن لوگوں نے لالچ میں آ کر رقم دی ہے ہم رقم کے لین میں شامل نہیں ہیں انھوں نے اپنے بیان میں مذید کہا کہ ہم نے اپنے بھائی کے قول و فعل کی وجہ سے اس سے اخبار میں اشتہار کے زریعے لاتعلقی کا اعلان کر چکے ہیں اور جن لوگوں نے میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے لالچ میں آ کر جہانگیر حسن یا کسی اور شخص کو رقم دی ہے وہ خود اس کے ذمہ دار ہیں کیونکہ نہ تو ہمارا جہانگیر کے ساتھ کوئی تعلق ہے اور نہ ہم رقم کی لین دین میں شامل تھے اور جن لوگوں نے مجھ پر اور میرے بھائی سجاد حسن پر جو مقدمہ درج کروایا ہے اس میں ہمیں بے گناہ ملوث کرنے اور ہماری کردار کشی کرنے کی کوشش کی گئی ہے لیکن ہمیں عدالتوں پر پورا بھروسہ ہے جہاں سے ہمیں انصاف ملے گا اور سچ کا بول بالا ہو گا٭٭