سندھ کے نئے سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر سعید احمد منگنیجو کو آتے ہی کن چیلنجوں کا سامنا ہوگا ؟

سندھ کے نئے سیکریٹری داخلہ کی حیثیت ہے ڈاکٹر سعید احمد منگنیجو نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے وہ گریڈ 20 کے ایکس پی سی ایس آفیسر ہیں ان کا شمار تجربہ کار اور ذہین افراد میں ہوتا ہے ماضی میں وہ سیکریٹری صحت ، سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ، سیکرٹری سروسز ، سیکریٹری ری ہیبیلیٹیشن ، کمشنر سکھر سمیت مختلف اہم سرکاری عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں سندھ کے امور پر ان کی گہری نظر ہے وہ ایک دور اندیش اور معاملہ فہم افسر مانے جاتے ہیں ۔ صوبائی حکومت نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ قاضی شاہد پرویز کی ریٹائرمنٹ کے بعد اس اہم عہدے کے لیے ڈاکٹر سعید احمد منگنیجو کا انتخاب کیا ہے جو ان کی صلاحیتوں اور کارکردگی پر وزیر اعلی سندھ کی بھرپور اعتماد کی عکاسی کرتا ہے ڈاکٹر سعیداحمد منگنیجو ایک سادہ طبیعت کے کھری بات کرنے والے انسان ہیں بطور ہوم سیکرٹری انہیں صوبے میں کافی چیلنج درپیش ہوں گے لیکن فیلڈ میں مختلف عہدوں پر تعیناتی کے دوران وسیع تجربہ رکھنے کی بدولت ان کے لیے چیلنجنگ صورتحال ہمیشہ آئیڈل رہتی ہے اور وہ حالات کے مطابق فیصلے کرنے اور قانون کی عملداری یقینی بنانے کے لیے کسی بھی حد تک چلے جاتے ہیں وہ ایک ایسے وقت میں ہوم سیکرٹری بن کر آئے ہیں جب صوبے میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے سیاسی درجہ حرارت کو کافی گرم کر دیا گیا ہے سیاسی ماحول کافی چارجڈ ہے مختلف معاملات پر صوبہ اور وفاق آمنے سامنے ہے لیکن انہیں سیاسی معاملات سے الگ ہوکر انتظامی حیثیت سے فیصلے کرنے ہیں اور ان سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے ، پاکستان سوپر لیگ پی ایس ایل 7 جیسے انٹرنیشنل ایونٹ خوش اسلوبی سے اختتام پذیر کرانے اور صوبے بھر میں قانون کی عملداری یقینی بنانے کے حوالے سے ٹھوس ، موثر اور قابل ستائش اقدام اٹھائیں گے ۔اس کے ساتھ ساتھ محکمہ داخلہ کے اندرونی معاملات کو بھی بہتر بنانے پر توجہ دیں گے افسران اور ملازمین کا مورال بلند کرنے کے لیے اہم فیصلے کریں گے ۔