اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سائنس پری انجینئرنگ اور ہوم اکنامکس گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء (دوسرے مرحلہ) کے نتائج کااعلان کردیا ہے۔


اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سائنس پری انجینئرنگ اور ہوم اکنامکس گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء (دوسرے مرحلہ) کے نتائج کااعلان کردیا ہے۔ چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے نتائج کی تفصیلات بتائے ہوئے کہا کہ سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں 24ہزار 741امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 24ہزار 243امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے،ان امتحانات میں 21ہزار 176 امیدواروں نے تمام چھ پرچوں، 862 نے پانچ پرچوں، 2ہزار 122 نے چار پرچوں اور 83 امیدوار وں نے تین پرچوں میں کامیابی حاصل کی۔ چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے مزید بتایا کہ ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں 365امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 352امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔ ان امتحانات میں 313امیدوار تمام سات پرچوں، 11چھ پرچوں، 6پانچ پرچوں 5چار پرچوں اور 17 تین پرچوں میں کامیاب ہوئے۔