جیکب آباد میں قومپرست تنظیم کے دو درجن سے زائد رہنما اور کارکنان قومی دہارے میں شامل،ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرکے جسقم سے استعیفی کا اعلان

جیکب آباد رپورٹ ايم ڈى عمرانى —- جیکب آباد میں قومپرست تنظیم کے دو درجن سے زائد رہنما اور کارکنان قومی دہارے میں شامل،ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرکے جسقم سے استعیفی کا اعلان،عمیر،عبدالفتاح سراج اور دیگر کے پاکستان زندہ باد کے نعرے تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں مختلف قومپرست تنظیموں کے دو درجن سے زائد رہنما اور کارکنان قومی دہارے میں شامل ہو گئے ہیں ڈسٹرکٹ پریس کلب میں جسقم،جساف کے دو درجن سے زائد کارکنان و رہنماعبدالفتاح،عبدالحئی،عبدالماجد،سفیر حسین،سراج علی،ثاقب علی،تنویر احمد،عاقب علی اور دیگر نے پریس کانفرنس کرکے قومپرست پارٹی کی بنیادی ممبر شپ سے استعیفی دیتے ہوئے قومی دہارے میں شمولیت کا اعلان کیا،قومی دہارے میں شمولیت کرنے والوں کا کہنا تھا کہ گزرشتہ دس سالوں سے قومپرست جماعتوں میں بھٹک رہے تھے ہمیں پاکستان کے خلاف بھڑکایا گیا آج ہم نے اجتماعی طور پر قومپرست تنظیم سے علیحدگی اختیار کرکے قومی دہارے شامل ہو ئے ہیں ہم پر کسی کا دباؤ نہیں اپنی رضامندی سے یہ فیصلہ کیا ہے،انہوں نے قومپرست تنظیموں کے نوجوانوں سے اپیل کی ملک مخالف سرگرمیوں سے الگ ہو کر قومی دہارے میں شامل ہوجائیں اور محب وطن ہونے کا ثبوت دیں کیونکہ سندھ کے نوجوانوں کو ایک سازش کے تحت ملک دشمن عناصر ورغلا کر اپنے ذاتی مفادات حاصل کرررہے ہیں۔