شہید محترمہ بینظیر بھٹو یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے وائس چانسلر اور تعلیمی بورڈ شہید بینظیر آباد کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق حسن نے کہا کہ تعلیمی بورڈ شہید بینظیر آباد کا 6 سو ملین روپوں پر مشتمل 8ایکڑ زمین کا پروجیکٹ اے ڈی پی میں شامل کروا کر رہائشی کالونی اور ایڈمنسٹریشن بلاک کی تعمیر مکمل کرلی گئی

میرپورخاص == تحسین احمد خان === شہید محترمہ بینظیر بھٹو یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے وائس چانسلر اور تعلیمی بورڈ شہید بینظیر آباد کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق حسن نے کہا کہ تعلیمی بورڈ شہید بینظیر آباد کا 6 سو ملین روپوں پر مشتمل 8ایکڑ زمین کا پروجیکٹ اے ڈی پی میں شامل کروا کر رہائشی کالونی اور ایڈمنسٹریشن بلاک کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے،پہلے ہی سال ہم نے نویں سے لیکر بارہویں جماعت تک کے امتحانات لیکر د وجماعتوں کے نتائج بھی جاری کردیئے ہیں، یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز میں پہلے ڈی وی ایم کا ایک کورس ہوا کرتا تھا اب ہم نے اسے بڑھا 10انڈر گریڈ کے کورسز شروع کردیئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپورخاص پریس کلب کے نومنتخب صدر نذیر پہنور، نائب صدر اظہر جیلانی،جنرل سیکریٹری عاطف بلوچ،خازن شیخ عاشق علی اور دیگر کو مبارکباد دینے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر طب حکیم سجاد،شوکت پہنور، واحد حسین پہلوانی امجد کاظمی اور دیگر بھی موجود تھے ڈاکٹر فاروق حسن کا مزید کہنا تھا کہ او ایم آر بیسڈ ایوارڈ شیٹ ہمارے پاس ہے جو کہ کسی بھی تعلیمی بورڈ کے پاس نہیں ہے ہمارا رزلٹ اور دیگر کام بھی آٹومشن پر ہیں جس سے نتائج اور دیگر کام بھی شفاف طریقوں سے ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے نئے کیمپس پر ہمارا کام تیزی سے جاری ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ فروری میں نئے کیمپس میں منتقل ہوجائیں یونیورسٹی میں پہلے ڈی وی ایم کا ایک کورس پڑھایا جاتا تھا اب ہم نے اس کی تعداد بڑھا کر دس انڈر گریڈ کے کورسز شروع کردیئے ہیں یونیورسٹی کی تاریخ میں کوئی بین الاقوامی کانفرنس یا سمپوزیم نہیں ہوا ہے فروری،مارچ اور اپریل کے مہینوں میں ہم پہلے بار بین الاقوامی سیمینارزمنعقد کرانے جا رہے ہیں جس میں دنیا بھر کے مختلف شہروں اور ملکی ماہر حیوانیات شرکت کریں گے جس سے زیر تعلیم طالب علموں کی معلومات میں اضافہ ہوگا انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے یونیورسٹی کو دوسو ایکڑ زمین دی ہے جس پر رہائشی کالونی،اور حیوانات سے متعلق عملی تجربات کرنے کی جگہ بنا رہے ہیں جبکہ سابق صدر نے ملازمین کی پنشن اور دیگر مراعات کے لئے 950 ملین روپے دیئے ہیں اور مزید ہمیں مختلف قسم کے پانچ پروجیکٹ دیئے ہیں ٭٭