گورنمنٹ کالج یونی ورسٹی کی انٹرنیشنل میتھمیٹکس کانفرنس کی سفارشات کو پیش کریں گے۔ یونی ورسٹی کو ISO سرٹیفکیٹ ملنا اعزاز ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر سید محمد طارق رفیع چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن

کانفرنس میں دنیا سے 141 مقالات پیش کیے گیے۔ ریسرچ پیپرز سے سوسائٹی کو فائدہ ہوگا۔ ڈین صفہ یونیورسٹی کراچی پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد (ستارہ امتیاز)

صنعت اور جامعہ کے درمیان پل کا کردار ادا کررہے ہیں جلد ہی اس سلسلے میں انڈسٹری کو دعوت دیں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر طیبہ ظریف وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونی ورسٹی حیدرآباد

(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد
27 اپریل 2024ء
چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن پہ پروفیسر ڈاکٹر سید محمد طارق رفیع نے کہا کہ ریسرچ اسکالرز نے اعلیٰ معیار کے ریسرچ پیپرز پیش کیے۔ اکیڈیمیا اور انڈسٹری کا اشتراک ضروری ہے۔ کانفرنس کے ریسرچ پیپرز اس سلسلے میں بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔ اس کانفرنس کی سفارشات اہم ہیں ہم اسے شائع کریں گے۔ چیئرمین نے اس موقع پر کہا کہ جی سی یونی ورسٹی حیدرآباد کو آئی ایس او سرٹیفکیٹ ملنا ہائر ایجوکیشن کے لیے ایک اعزاز ہے اس کے لیے پوری یونی ورسٹی نے یقیناً سخت جدوجہد کی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گورنمنٹ کالج یونی ورسٹی حیدرآباد میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی میتھمیٹکس کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی کیا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طیبہ ظریف نے کہا کہ جی سی یونی ورسٹی حیدرآباد نے 15 قومی و بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کرچکی ہے اور 16 ویں اور میٹمتھمیٹکس پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ الحمدللہ ہم نے عالمی رینکنگ کا اعزاز حاصل کیا ہے اب جی سی یونیورسٹی حیدرآباد آئی ایس او سرٹیفائیڈ یونی ورسٹی ہے۔ یہاں 19 شعبہ جات بی ایس پروگرام کررہے ہیں۔ ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام، وزیراعظم ٹیلنٹ پروگرام، انگلش ایکسس سرٹیفکیٹ پروگرام جاری ہیں۔ انٹرنیشنل کانفرنس کے زریعے یونی ورسٹی نے ریسرچرز کو ریسرچ کرنے اور پیش کرنے کا پلیٹ فارم دیا یے۔

صفا یونی ورسٹی ڈی ایچ اے کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد نے کہاکہ کانفرنس کا مجموعی جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ میتھمیٹکس مدر آف سائنس ہے ہر شعبے میں میتھمیٹکس شامل ہے۔ دنیا کو جدید بنانے میں میتھمیٹکس کا کام بنیادی نوعیت کا ہے۔ جی سی یونیورسٹی حیدرآباد میں مرکز تحقیق جامعہ اردو و مہران انجینرنگ یونیورسٹی کے تعاون سے منعقدہ دو روزہ انٹریشنل کانفرنس میں ریسرچ اسکالرز نے بہترین مقالات پیش کیے۔ کینیڈا الجزائر ،ایران امریکہ ، چین کوریا ، اٹلی ، الجیریا ، امریکہ ، آذر بائیجان، تاجکستان سمیت بیرون ملک اور اندرون ملک کراچی سےگلگت بلتستان و کشمیر تک چار سو کے قریب تحقیقی پرچہ جمع ہوئے جس میں اسکروٹنی کے بعد 141 مقالات ماہرین نے پیش کیے گئے ان مقالات میں ریاضیاتی سائنس، سماجی سائنس، بزنس، مینجمنٹ ڈیوائن اکنامکس ودیگر شعبہ جات شامل ہیں۔ ڈاکٹر مشتاق احمد نے کانفرنس میں شرکت پر مہمانوں اور شرکا سے اظہارِ تشکر کیا ۔چیف آرگنائزر اور صدر شعبۂ ریاضی ڈاکٹر کامران ملک اور ارگنائزر ڈاکٹر الیاس خاکی نے چیئرمین ہائر سندھ ایجوکیشن کمیشن کا یونی ورسٹی پہنچنے پر خیر مقدم کیا ۔

کانفرنس میں چیئرمین ایچ ای سی، پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد، ڈاکٹر فرمان علی شاہ، ڈاکٹر نثار ہمدانی ڈاکٹر مدد علی شاہ اور کو ارگنائزر ڈاکٹر شاہین عباس کانفرنس َارگنائزر ڈاکٹر محمد الیاس خاکی اور سیکریٹری ڈاکٹر مشتاق حسین شیخ ڈاکٹر راشد کمال انصاری کو اعزازی شیلڈ، سووینیر اور اجرک پیش کی گئی۔ علاوہ ازین کانفرنس میں شریک غیر ملکی مہمانان پروفیسر ڈاکٹر راکب افندی چیرمین ریاضی باکو یونیورسٹی ازربائجان اور پرفیسر ڈاکٹر فیروزہ رحمت ہیڈ نیشنل اکیڈمی آف سائنسز تاجکستان کو روائتی سندھی اجرک ٹوپی و مقامی گفٹس پیش کئے گئے واضح رہے کہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے بیک وقت پانچ الگ الگ سیشن ہوئے۔ افتتاحی تقریب کا آغاز چیئرمین ایچ ای سی پاکستان پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے کیا تھا۔