کھاد کی زخیرہ اندوزی کے سبب فصل متاثر ہورہے ہیں من پسندوں کو سرکاری ریٹ پر کھاد مل رہی ہے لیکن غریب ہاریوں کی کوئی سننے والا نہیں

جیکب آباد:رپورٹ ايم ڈى عمرانى۔ کھاد کی زخیرہ اندوزی کے سبب فصل متاثر ہورہے ہیں من پسندوں کو سرکاری ریٹ پر کھاد مل رہی ہے لیکن غریب ہاریوں کی کوئی سننے والا نہیں:جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی آبادگاروں سے ملاقات بعد صحافیوں سے گفتگوتفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا یے کہ یوریا کھاد کی بلیک مارکیٹنگ اور زخیرہ اندوزی کے سبب کہاد کے بحران سے فصل کی سیزن متاثر ہورہی ہے جبکہ من پسندوں کو کھاد سرکاری ریٹ پر مل رہی ہے ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے رہنما نے آبآدگاروں اور ہاریوں چاکر خان، زیب بروہیی اور فتح محمد کھوسو کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، انہوں نے مزید کیا کہ متوسط اور غریب ہاریوں کو کھا نہ ملنے کے سبب انکے فصل تباہ ہو رہے ہیں جس کے سبب وہ سخت ہریشان ہیں انہوں نے کیا کہ زراعت ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے لیکن حکمرانوں کو کوئی پرواہ نہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ کھاد حکومتی ریٹ پر فراہم کرکے آبادگاروں کی پریشانی دور کی جائے ورنہ آباد گاروں کے ساتھ احتجاج کیا جائے گا۔