شاباش ! چٸیرمین ، پروفیسر ڈاکٹر سعید الدّین ، ویل ڈن


” دی ہیمر “ 🔨 ( ایڈمن کی ڈاٸری ) # شاباش ! چٸیرمین ، پروفیسر ڈاکٹر سعید الدّین ، ویل ڈن # طویل عرصے کے بعد سندھ میں تعلیم سے متعلقہ کسی ادارے کے سربراہ کی جانب سے کچھ ایسے اقدامات سامنے آٸے ہیں جن کی پذیراٸی اور تعریف نہ کرنا بہت بڑی زیادتی ہوگی ۔ ‘بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کراچی’ اور ‘سندھ ایجوکیشنل بورڈز کمیٹی’ کے چٸیرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدّین نے گزشتہ روز سندھ بھر کے طلبا ٕ و طالبات کو تین ایسے ریلیف دینے کی نوید سناٸی ہے جو سندھ بھر کے انٹرمیڈیٹ کے درجے کے طلبا ٕ و طالبات کے لٸے نہ صرف انتہاٸی حوصلہ افزا ٕ اور مفید ثابت ہونگے بلکہ ان ریلیف کے سندھ کی تعلیم اور طلبا ٕ و طالبات پر بھی دوررس اور انتہاٸی مثبت اثرات مرتّب ہونگے ۔ چٸیر مین ، ‘بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی’ ، پروفیسر ڈاکٹر سعید الدّین نے سندھ کے انٹر میڈیٹ کی سطح کے طلبا ٕ و طالبات کے بہترین مفاد میں ، بحیثیت ‘چٸیرمین سندھ انٹر بورڈز کمیٹی’ سندھ بھر کے طلبا ٕ و طالبات کے لٸے جن تین اہم ریلیف کا اعلان کیا ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں ! ١ ۔ گزشتہ سال ” امپروومنٹ آف رزلٹ“ کے لٸے امتحانات دینے والے وہ طلبا ٕ و طالبات ، جو کسی غلط فہمی کی بنیاد پر ‘پریکٹیکل’ امتحانات نہیں دے سکے تھے اور اس بنیاد پر فیل قرار دے دٸیے گٸے تھے ، ایسے طالبات کے نتاٸج پر نظر ِ ثانی کرتے ہوٸے ، ان کے گزشتہ امتحانات میں حاصل کردہ ‘پریکٹیکل’ کے نمبروں کو ہی بنیاد بناکر حاصل کردہ مجموعی نمبروں میں شامل کرکے ان کے نٸے نتاٸج جاری کرنا ۔ ٢ ۔ سندھ بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کیجانب سے ماہ ِ فروری میں ، ایسے طلبا ٕ و طالبات کو امتحان دینے کا ایک اضافی موقع فراہم کرنا جو گزشتہ امتحانات میں فیل ہوگٸے تھے یا پھر ”ڈی“ اور ”ای“ گریڈ میں پاس ہونے کی بنا ٕ پر یونیورسٹیز و دیگر اعلٰی تعلیمی اداروں میں داخلے کے لٸے نااہل قرار پاٸے تھے ۔ ان امتحانات کو ”اسپیشل ایگزامینیشن“ کا نام دیا گیا ہے جو روایتی ” سپلیمنٹری ایگزامینیشن“ کے علاوہ ہونگے اور ان ”اسپیشل ایگزامینیشن“ میں گزشتہ سالوں کے فیل شدہ طلبا ٕ و طالبات بھی حصّہ لے سکیں گے ۔ ٣ ۔ ماضی کے قاعدے سے ہٹ کر ، سندھ بھر کے تعلیمی بورڈ اب طلبا ٕ و طالبات کو اپنے نتاٸج بہتر بنانے کے لٸے ”امپروومنٹ آف رزلٹ“ کے ایک کے بجاٸے چار مواقع فراہم کرنا ۔ گزشتہ دو سالوں سے ” کووڈ ١٩“ کے تناظر میں دنیا بھر پر پڑنے والے منفی اثرات اور اس کے نتیجے میں سندھ کے طلبا ٕ و طالبات کو جن مشکلات اور دشواریوں کا سامنا رہا ان کو مدّ ِنظر رکھتے ہوٸے سندھ کے طلبا ٕ و طالبات اور تعلیم کے بہترین مفاد میں اٹھاٸے گٸے مذکورہ بالا تین اقدامات سندھ کے طلبا ٕ و طالبات کے مستقبل کے لٸے انتہاٸی امیدافزا ٕ اور خوش آٸیند ثابت ہونگے ۔ ان مثبت اور خوش آٸند اقدامات کا سہرا بلا شبہ ‘بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی’ اور ‘سندھ انٹر بورڈ کمیٹی’ کے چٸیرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدّین اور سندھ کے دیگر تعلیمی بورڈز کے چٸیرمینوں کے سر جاتا ہے جنہوں نے حقیقت پسندی ، فہم و فراست ، تعلیم دوستی کا مظاہرہ کرتے ہوٸے سندھ بھر کے طلبا ٕ و طالبات کے کے مفاد میں اتنے مفید ، تعلیم دوست اور دوررس نتاٸج کے حامل فیصلے کرکے ان کے بہتر مستقبل کے راستے کھول دٸیے ۔ ان شاندار اور قابل ِ تعریف اقدامات کے لٸے پروفیسر ڈاکٹر سعید الدّین ، جو ‘بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کراچی’ کے چٸیرمین ہونے کے ساتھ سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز کے چٸیرمینوں پر مشتمل کوآرڈینیشن کمیٹی ، ‘سندھ انٹر بورڈز کمیٹی’ کے چٸیرمین بھی ہیں ، خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں کیونکہ متذکرہ بالا اقدامات ان ہی کی سوچ اور وژن کا نتیجہ ہیں ۔ کچھ عرصہ قبل انہوں نے مجھ سے ایک ملاقات کے دوران متذکرہ بالا ریلیف دینے سے متعلق اپنے ارادوں کو عملی جامہ پنانے کے عزم کا اظہار کیا تھا ۔ پروفیسر ڈاکٹر سعیدالدّین ، جو اپنی ذات کے حوالے سے ایک انتہاٸی اعلٰی تعلیم یافتہ شخصیت ، شاندار استاد اور بہترین منتظم کے طور پر جانے پہچانے جاتے ہیں ، ہمہ وقت بہتر سے بہتر کی تلاش میں سرگرداں نظر آتے ہیں ، میری ان سے واقفیت اور شناساٸی دس سالوں سے بھی زیادہ عرصے پر محیط ہے کہ جب وہ بحیثیت ‘ڈاٸریکٹر کالجز’ میرپورخاص ریجن تعیّنات تھے اور میں ‘ڈاٸریکٹوریٹ جنرل کالجز ، سندھ’ میں بحیثیت ‘افسر ِ قانون’ خدمات سرانجام دے رہا تھا ۔ گزشتہ دس سالوں کے دوران میں نے پروفیسر ڈاکٹر سعیدالدّین کو ایک پروفیشنل استاد اور اعلٰی پاٸے کے منتظم سے بھی بڑھ کر ایک ایسی ”وژنری“ شخصیت پایا جو کچھ بہتر سے بہتر کرنے کی کوششوں میں سرگرداں نظر آتے ہیں ، ان کا مطمع نظر ہمیشہ خوب سے خوب تر کی تلاش رہا ہے ۔ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ”قحط الرجال“ کے اس دور میں اس صوبے کو پروفیسر ڈاکٹر سعیدالدّین جیسا ذہین ، اعلٰی تعلیم یافتہ اور بہترین وژن رکھنے والا شخص میسّر ہے جو آج کے دور میں بھی تعلیمی نظام کی بہتری کیلٸے نہ صرف سوچتا ہے بلکہ اس ضمن میں کچھ کر گزرنے کا عزم بھی رکھتا ہے ۔ متذکرہ بالا مستحسن اور علم دوست اقدامات پر پروفیسر ڈاکٹر سعیدالدّین بلاشبہ خراج ِ تحسین کے مستحق ہیں کیونکہ ان کی سربراہی اور رہنماٸی میں ‘سندھ انٹر بورڈز کمیٹی’ کے ان اقدامات سے سندھ کے بے شمار ایسے طلبا ٕ و طالبات کے لٸے امید کی ایک کرن طلوع ہوٸی ہے جو اپنے مستقبل سے مایوس ہوچکے تھے ۔ Well done Prof.Dr. Saeeduddin ، Keep it up

(زاہد احمد) ایڈمن ” دی ہیمر “ 🔨 مٶرخہ : ٢٧ دسمبر سنہ ٢٠٢١ ٕ