صبا قمر اب ’فراڈ‘ کریں گی

پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے اپنے نئے پراجیکٹ ’فراڈ‘ کے حوالے سے مداحوں کو خوشخبری سُنائی ہے اور وہ اس کے لیے کافی پرجوش بھی ہیں۔

صبا قمر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میں مداحوں کے لیے وہ سب پیش کروں گی جس میں مجھے وہ دیکھنا چاہتے ہیں۔
صبا قمر نے کہا کہ ’فراڈ‘ میں میرا کردار بالکل مختلف ہوگا۔
ممکنہ طور پر ’فراڈ‘ میں صبا قمر کے ہمراہ میکال ذوالفقار اور احسن خان اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جبکہ اس کو زنجبیل عاصم نے تحریر کیا ہے۔