– ( ) وزیر بلدیات سندھ وچیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر واٹر بورڈ شہر میں فراہمی و نکاسی آب سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہا۔

کراچی:- (       ) وزیر بلدیات سندھ وچیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر واٹر بورڈ شہر میں فراہمی و نکاسی آب سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہا۔یہ باتیں ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان نے سائٹ ایسوسی ایشن نارتھ کراچی کے صدر مویز خان کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان سے سائٹ ایسوسی ایشن نارتھ کراچی کے وفد نے ایم ڈی سیکرٹریٹ کارساز میں ملاقات کرکے فراہمی و نکاسی آب کے مختلف مسائل پر تفصیلی گفتگو کی، سائٹ ایسوسی ایشن نارتھ کراچی کے وفد کی قیادت مویز خان کر رہے تھے، اس موقع سائٹ ایسوسی ایشن نارتھ کراچی کے وفد نے درپیش فراہمی و نکاسی آب کے مسائل سے ایم ڈی واٹر بورڈ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں، ایم ڈی واٹر بورڈ نے وفد کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے ملاقات دوران پیش کردہ فراہمی و نکاسی آب سے متعلق تمام شکایات کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کیئے، ملاقات کے دوران ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان کا کہنا تھا کہ شہر میں فراہمی و نکاسی آب کے مسائل تیزی سے حل کیئے جارہے ہیں، جبکہ وزیر بلدیات سندھ وچیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر واٹر بورڈ شہر میں فراہمی و نکاسی آب سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہا ہے، ملاقات کے دوران واٹر بورڈ کے چیف انجینئر ای۔اینڈ-ایم انتخاب احمد راجپوت، چیف انجینئر بلک ظفر پلیجو، چیف انجینئر سیوریج آفتاب چانڈیو، چیف انجینئر واٹر سکندر زرداری، اسٹاف آفیسر انجینئر سید سردار شاہ، اسٹاف آفیسر ٹو چیئرمین واٹر بورڈ نعمت اللہ مہر اور دیگر افسران موجود تھے۔ جاری کردہ:- عبدالقادر شیخپبلک ریلیشنز آفیسرکراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ