چانڈکا میڈیکل کالیج کی طالبہ نوشین کاظمی کی ہلاکت کا معاملہ روہڑی لیبارٹری کی جانب سے نوشین کاظمی کے پوسٹ مارٹم سے منسلق کیمیائی رپورٹ جاری کر دی گئی

رپورٹ محمد عاشق پٹھان
========

چانڈکا اسپتال کی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر رخسار سموں کی جانب سے نوشین کاظمی کے پوسٹ مارٹم کے بعد جسم کے اجزاء کیمیائی تجزیئے کے لیے روہڑی لیبارٹری بھیجے گئے تھے جس کی جاری کردہ رپورٹ میں نوشین کاظمی کی جانب سے اینٹی ڈپریشن ادویات کے استعمال کے شواہد مل گئے ہیں، رپورٹ کے مطابق نوشین کاظمی کے

سیمپلز میں (بینزوڈیزیپین) گروپ پایا گیا ہے ماہر معالجین کے مطابق یہ گروپ اینٹی ڈپریشن، اینٹی اینزائیٹی اور نیند کی ادویات میں استعمال ہوتا ہے، کیمیائی رپورٹ ایس ایس پی لاڑکانہ عمران قریشی کو بھجوا دی گئی ہے۔