انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا ڈپٹی کمشنر اٹک عمران حامد شیخ نے اجلاس صدارت کی

اٹک ( سابق چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ مہتاب منیر خان سے ) انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا ڈپٹی کمشنر اٹک عمران حامد شیخ نے اجلاس صدارت کی اجلاس میں محکمہ صحت ، تعلیم ، ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محسن اشرف نے ڈی سی اٹک اور دیگر شرکاء کوآمدہ پولیو مہم کے سلسلے میں تفصیلی بریفنگ دی بر یفنگ دیتے ہوئے بتا یا گیا کہ پولیو مہم 13 دسمبر سے 19 دسمبر تک جاری رہے گی اس مہم میں 5 سال سے کم عمر 3 لاکھ کے قر یب بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اس سلسلے میں ضلع بھر میں بھر پور انتظامات کیے جا رہے ہیں ضلع بھر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیو ٹی میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی اس کے علاوہ رومنگ ٹی میں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی قطرے پلانے والی تمام ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی مہیا کی جائے گی ڈی سی اٹک نے ضلع کے عوام سے اپیل کی کہ وہ محکمہ صحت اٹک کے ساتھ اس مہم میں بھرپور تعاون کریں ۔