شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے ریسرچ اور انائلاسز ونگ کے زیرِ اہتمام صوبہ سندھ کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے پاکستان سٹیزن پورٹل کے فوکل پرسنز کیلئے تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی

خیرپور- شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے ریسرچ اور انائلاسز ونگ کے زیرِ اہتمام صوبہ سندھ کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے پاکستان سٹیزن پورٹل کے فوکل پرسنز کیلئے تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی۔ اس تربیتی ورکشاپ میں 16 تعلیمی اداروں کے 25 فوکل پرسنز نے شرکت کی۔ اس موقع پر سلیم اللہ سوہو ڈائریکٹر ریسرچ اور انائلاسز ونگ نے فوکل پرسنز کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور پاکستان سٹیزن پورٹل کے بارے میں آگاہی دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے تعلیمی اداروں کے متعلق عوام کے مسائل جلد ہورہے ہیں۔ تربیت میں وزیرِ اعظم کے کامیاب جوان پروگرام کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی۔ تربیت میں فوکل پرسنز کو پورٹل کے ڈیش بورڈ اور شکایات کے حل کے بارے میں تربیت دی گئی۔ پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفیٰ مشوری ڈین فیکلٹی آف آرٹس اور لینگویجز نے اختتامی تقریب کی صدارت کی جبکہ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر سید مدد علی شاہ وائیس چانسلر بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی آف ٹیکنالاجی اور اسکل ڈیولپمنٹ مہمانِ خصوصی تھے۔ انہوں نے تربیتی ورکشاپ میں شرکت کرنے والوں میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیئے۔ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے پاکستان سٹیزن پورٹل کے فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر نور احمد شیخ تربیتی ورکشاپ کے آرگنائزر تھے۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، زوہیب میمن و دیگر نے شرکت کی