جامعہ ہمدرد میں مشرقی و مغربی علوم کی بیک وقت تدریس کارنامہ ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پروفیسر ڈاکٹر اوج کمال نے کہا ہے کہ ہمدرد پاکستان نسب و نسق اور بہترین طریقہ تعلیم و تربیت سے ملک کے معماروں کی تعمیر میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے ، جامعہ ہمدرد میں مشرقی و مغربی علوم کی بیک وقت تدریس ایک عظیم کارنامہ ہے۔ تعلیم وہی احسن ہے جس میں تربیت کا عنصر واضح ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہمدرد فائونڈیشن کے زیر انتظام ہمدرد نونہال اسمبلی کراچی میں ’’اس دور میں تعلیم ہے امراض ملّت کی دوا ‘‘ کے موضوع پر گزشتہ روز بیت الحکمہ آڈیٹوریم، مدینۃ الحکمہ میں منعقد ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سعدیہ راشد نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ پروفیسر اوج کمال نے مزید کہا کہ ہر فرد جو تدریس سے وابستہ ہو ماہر تعلیم نہیں، یہ اعزاز اُن عظیم شخصیات کا خاصہ ہے

، جو تعلیم کے لیے معاشرے کو سوچ فراہم کرتے ہیںاور تعلیمی ادارہ قا ئم کرتے ہیں بلاشبہ شہید حکیم محمد سعید ماہر تعلیم تھے۔ سعدیہ راشد نے اپنے خطاب میں کہا کہ علامہ اقبال مملکت خداداد کے لیے ایک ایسے بے مثال فکری رہنما اور مدبر ہیں جنہوںنے مسلمانوں میںذہنی و معاشی غلامی کے طوق توڑنے کا درس دیا۔