وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے سیسی کے مرکزی دفتر میں کمشنر سیسی اسحاق مہر کے انتقال پر ان کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ قرآن خوانی میں شرکت کی۔

وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے سیسی کے مرکزی دفتر میں کمشنر سیسی اسحاق مہر کے انتقال پر ان کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ قرآن خوانی میں شرکت کی۔

کمیشنر سیسی اسحاق مہر کا تین روز قبل کرونا کے باعث انتقال ہوگیا تھا۔

قرآن خوانی میں وائس کمشنر سیسی اصغر گانگرو، رکن گورننگ باڈی محمد خان ابڑو، ڈاکٹر سعادت میمن، ڈاکٹر عمر، سیسی کے افسران اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مرحوم اسحاق مہر ایک قابل اور فرض شناس افسر تھے اور ان کی سیسی کے لئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ سعید غنی

مرحوم اسحاق مہر نے سیسی کے کمشنر کے طور پر محکمہ میں متعدد مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کئے۔ سعید غنی

اللہ تعالٰی مرحوم اسحاق مہر کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔آمین سعید غنی

اللہ تعالٰی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین سعید غنی