اینکر پرسن ثنا بچہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے ایک سے دو ماہ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ واپس ہو جائے گا۔

اینکر پرسن ثنا بچہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے ایک سے دو ماہ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ واپس ہو جائے گا۔ 24 نیوز کے پروگرام دستک میں گفتگو کرتے ہوئے ثنا بچہ نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف جلد پاکستان واپس آئیں گے۔ ان کی وطن واپسی کے بعد اگلے ایک سے دو ماہ میں ان کی نا اہلی کا فیصلہ واپس ہوجائے گا

۔ثنا بچہ نے اپوزیشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا لیڈر سوال کرتا ہے، بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا کے لیڈر خاموش رہتے ہیں۔ پیپلزپارٹی پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو راضی کرلے گی کیونکہ کوئی بھی پارٹی اکیلے جدوجہد نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے چند دنوں میں اپوزیشن لانگ مارچ کرسکتی ہے۔

خاتون اینکرکا نوازشریف کے حوالے سے اہم دعویٰ۔۔