اے لیبارٹریزکے زیر اہتمام ڈیفنس اتھارٹی کلب میں ایک مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

کراچی(

)اے لیبارٹریزکے زیر اہتمام ڈیفنس اتھارٹی کلب میں ایک مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر امیمہ نے کہا کہ فری میڈیکل کیمپ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں مختلف قسم کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں اور کورونا وائرس دور حاضر میں سر فہرست ہے میں عرصہ دراز سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کررہی ہوںآج اے لیبارٹریز کا یہ فری میڈیکل کیمپ بہت کارآمد ثابت ہوا ہے اوراس معاشرے میں نئی جنم لینے مرض سے آگاہ بھی کیا گیا۔ڈاکٹر مظہرنے کہا کہ پاکستان میں ماہر ڈاکٹروں اور جنرل فزیشنز کی کمی نہیں ہے جو اپنی مہارت سے انسان کا مرض باآسانی دریافت کرلیتے ہیںاور یہی صحت مند ماحول کی نشانی ہے۔ڈاکٹر رفیق خانی نے کہا کہ پاکستانی ڈاکٹروں میں نہ صرف حاجت مند مریضوں کو معالجے کی ابتدائی سہولیات مہیا کرتے ہیں بلکہ ضرورت پڑنے پر ان کے خصوصی علاج میں بھی انسانیت کے ناطے اپنا اہم کردار ادا کرتے ۔ایڈوانسڈ لیبارٹریز کی اس تقریب میں ڈاکٹر رفیق خانی، ڈاکٹر حنیف ، محمدشجاع غوری ،ذیشان رحمن ، مظہر علی ،شہوار علی، نورین ،عدنان، اظہر علی اور دیگر بھی موجود تھے اس لیبارٹری میںفزیو تھراپی کونسلنگ،لیب ٹیسٹنگ، بی ایم آئی،بی ایم ڈی اوردیگرسہولیات موجودہیں۔تقریب کے اختتام پر ایڈوانسڈ لیبارٹریز کے اراکین نے شرکاءمیں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے اور اظہار تشکر کیا۔