ڈسٹرکٹ جیل راجن پور میں اسیران کی تعلیم بالغاں کے لیے سپرنٹنڈنٹ جیل اور ڈپٹی سپر یٹنڈٹ جیل غلام محی الدین کی خصوےصی کاوش سے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے پانچ اور NCHDکی طرف سے دو سینٹر قائم کیے گئے

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ جیل راجن پور میں اسیران کی تعلیم بالغاں کے لیے سپرنٹنڈنٹ جیل اور ڈپٹی سپر یٹنڈٹ جیل غلام محی الدین کی خصوےصی کاوش سے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے پانچ اور NCHDکی طرف سے دو سینٹر قائم کیے گئے. افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی جناب سردار اویس خان دریشک تھے جنہوں نے جیل انتظامیہ کی خصوصی کاوشوں کو سراہا تقریب میں ابوبکر صدیق شاہ ڈسٹر کٹ آفیسر لٹریسی نے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا لٹریسی ڈیپارٹمنٹ گزشتہ پانچ سال سے ڈسٹرکٹ جیل راجن پور میں اسیران کے لیے تعلیم بالغان کی سہولیات مہیا کر رہا ہے اور اب تک 340 اسیران خواندہ ہو چکے ہیں لٹریسی کو آرڈینیٹر احتشام الحق نے تعلیم بالغاں اور فلاح اسیران ان کی اہمیت کے بارے میں بتایا ملک منظور احمد ڈپٹی ڈائرکٹر NCHD نے تقریب میں خصوصی شر کت کی۔ حسنین عباس سونترہ ڈسٹرکٹ رپورٹر راجن پور