بلوچستان کے ساحل کنڈ ملیر کے قریب نیا جزیرہ ابھر آیا

سمندر کی تہہ سے اچانک ابھرنے والا جزیرہ بڑے رقبے پر محیط

بلوچستان میں ساحل کے قریب نیا جزیرہ ابھر آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحل کنڈ ملیر کے قریب

نیا جزیرہ ابھر آیا ہے۔حکام کے مطابق سمندر کی تہہ سے اچانک ابھرنے والا جزیرہ بڑے رقبے پر محیط ہے۔کراچی سے 240 کلومیٹر دور مکران کوسٹل ہائی وے پرکنڈ ملیر کا ساحل واقع ہے۔جہاں پہاڑ، بیابان اور سمندر ایک جگہ اکٹھے ہیں۔کنڈ ملیر ماہی گیروں کی ایک چھوٹی سی بستی ہے جو پہاڑی پر آباد ہے۔کنڈ ملیر کو بلوچستان کا جادوئی ساحل بھی کہا جاتا ہے۔۔سفید ریت پر نیلا پانی اور موجیں مارتا سمندر اس بستی کے نیچے موجود ہے۔

کنڈ ملیر کے قریب ابھرنے والا جزیرہ ساحل کی اہمیت کو بڑھاتا ہے۔حکام اس جزیرہ کا جائزہ لیتے رہیں گے۔ سمندر میں یہ جزیرہ گہرے پانیوں کی وجہ سے وجود میں آتے ہیں۔سمندر میں ابھرنے والے یہ جزیرے اکثر و بیشتر ابھرنے کے کچھ عرصے بعد دوبارہ غائب ہو جاتے ہیں۔