امریکی ہیلتھ ورکر کی دوران ڈیوٹی دلچسپ ڈانس پرفارمنس

امریکی ’یونیورسٹی آف یوٹاہ اسپتال‘ کے ہیلتھ ورکر کے دلچسپ ڈانس کے انٹرنیٹ پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

انٹرنیٹ پر امریکی یوٹاہ اسپتال کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے اپنے ایک اسٹاف ممبر کی دلچسپ ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیوامارٹسن نامی ہیلتھ ورکر یونیفارم پہنے ہوئے نہ کسی مریض کو انجیکشن لگا رہا ہے اور نہ ہی کسی کی تیمارداری میں مصروف ہے بلکہ وہ اپنے ارد گرد کے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کے لیے اسپتال کی لابی میں ایک زبردست ڈانس پرفارمنس دے رہا ہے۔

اس ایک منٹ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسپتال میں ایک خاتون پیانو بجا رہی ہیں جبکہ ہیلتھ ورکر کے ڈانس کرنے پر اُن کے ایک ساتھی کی جانب سے اُن کی دلچسپ ڈانس پرفارمنس کی ویڈیو بنائی جا رہی ہے۔

ہیلتھ ورکر کے ڈانس کرنے کی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر دیکھ کر صارفین خوب محظوظ ہو رہے ہیں اور ہیلتھ ورکر کی زندہ دلی کی تعریفیں کر رہے ہیں