سعودی عرب کی معروف ادبی تنظیم تخیل ادبی فورم کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر ندیم احمد بھٹی کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام

ریاض( ناظم علی عطاری ) سعودی عرب کی معروف ادبی تنظیم تخیل ادبی فورم کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر ندیم احمد بھٹی کے اعزاز میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام ریاض کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا جس میں اہل علم اور اہل قلم حضرات نے بھر پور شرکت کی تقریب میں راشد محمود نے ابتدائی کلمات پیش کرتے ہوئے آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تخیل ادبی فورم کے پیٹرن انچیف منصور محبوب چوہدری نے کہا کہ ڈاکٹر ندیم بھٹی مخلص انسان اور اعلی شخصیت کے مالک ہے امید ہے سعودی عرب سے جاکر اپنے وسیع تجربات سے نا صرف مقامی افراد کو مستفید کریں گے بلکہ ملک وقوم کی ترقی خوشحالی میں اپنا کلیدی کردار بھی ادا کرتے رہیں گے کمیونٹی کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ندیم بھٹی نے کہا کہ سعودی عرب کی یادیں ہمیشہ دل میں تازہ رہیں گی سعودی عرب کے ساتھ ہمارا روحانی اور ایمانی رشتہ ہے جو تا ابد قائم دائم رہے گا ڈاکٹر ندیم بھٹی نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی سے بے حد خلوص عزت اور پیار ملا جس کو کبھی فراموش نہیں کر سکوں گا ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ ہم جہاں بھی رہیں اپنے وطن عزیز کے لیے عزت کا باعث بنیں تقریب سے پروفیسر اعجاز بیگ ، صابر امانی ، محسن رضا سمر ، سلیم کاوش ، گل زیب کیانی ، ابرار تنولی ، وسیم خان ، شہباز صادق ، منیب عباسی ، کامران ملک ، اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ندیم بھٹی کی اعلی ظرفی کی تعریف کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا تقریب کے آخر میں تخیل ادبی فورم کی جانب سے ڈاکٹر ندیم احمد بھٹی کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی پرتکلف عشائیہ کے بعد تقریب اختتام پذیر ہوئی خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر ڈاکٹر ندیم بھٹی نے تخیل ادبی فورم کے تمام عہدیدارن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا