پی آئی اےطیارہ نے ڈبلیو ایچ او کی ادویات مزار شریف پہنچا دیں

اقوام متحدہ کی درخواست پر پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ مزار شریف پہنچ گیا۔ پی آئی اے کا خصوصی طیارہ ضروری ادویات کی ترسیل کیلئے پہنچا دیا۔ افغانستان سے اسلام آباد منتقل کیے گئے بیشتر مسافروں کو 2 خصوصی پروازوں کے ذریعے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ عرب امارات منتقل کر دیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ان غیر ملکیوں کو امریکی ائیر فورس کی خصوصی پروازوں کے ذریعے یو اے ای میں واقع امریکی ائیر بیس پہنچایا گیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اسلام آباد سے روانہ ہونے والی دونوں خصوصی پروازیں العید ائیر بیس پر اتریں۔ یو ایس اے ایف کی پرواز MOOSE25 گزشتہ شام اسلام آباد سے العید ائیر بیس پہنچی تھی۔ اسی طرح رات گئے اسلام آباد سے روانہ ہونے والی امریکی ائیر فورس کی دوسری پرواز LAWLS19 نے آج صبح العید ائیر بیس پر لینڈ کیا۔