سردار طلعت محمود خان کو پی ٹی آئی سعودی عرب کے لیے سیکرٹری لیبرز آفیرز تعینات کر دیا گیا نوٹیفکیشن جاری

ریاض ( ناظم علی عطاری ) سردار طلعت محمود خان کو پی ٹی آئی سعودی عرب کے لیے سیکرٹری لیبرز آفیرز تعینات کر دیا گیا نوٹیفکیشن جاری
سردار طلعت محمود خان ایک سرکردہ سیاسی اور سماجی شخصیت ہے
اس سے پہلے وہ پاکستان تحریک انصاف المزاحمیہ سٹی کے نائب صدر اور ڈپٹی سیکرٹری فنانس سعودی عرب کی پوزیشن پر اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں سردار طلعت محمود خان کو سیکرٹری لیبرز آفیرز کی تعیناتی پر پاکستان کی کمیونٹی نے بہت سراہا اور انہیں مبارکباد پیش کی
سردار طلعت محمود خان نے سعودی عرب میں پاکستان کمیونٹی اور پارٹی لیڈر شپ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان پر اعتماد کیا اور انہیں ایک اور اہم ذمہ داری سونپی سردار طلعت محمود خان سعودی عرب میں مقیم پاکستان کمیونٹی کی خدمت کرنے کی مکمل یقین دہانی کروائی اور کہا وزیر اعظم عمران خان صاحب نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی پارٹی ورکرز اور سفارتخانہ پاکستان کو کہا ہوا ھے ان شاء اللہ میں اسی پالیسی کے مطابق اپنے فرائض کو انجام دوں گا