پاکستان کی پبلک پرائیویٹ ہیلتھ سیکٹر یونیورسٹی کی پہلی خاتون وائس چانسلر نے ایک اور سنگ میل طے کر لیا،

لاڑکانہ سے محمد عاشق پٹھان
———————–

پاکستان کی پبلک پرائیویٹ ہیلتھ سیکٹر یونیورسٹی کی پہلی خاتون وائس چانسلر نے ایک اور سنگ میل طح کر لیا، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جامع بینظیر کو ایم فل ڈگری جاری کرنے کی این او سی دے دی گئی تفصیلات کے مطابق ترجمان جامع بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی عبدالصمد بھٹی کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے جامع بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کو 13 سال بعد پوسٹ گریجوئیٹ، ایم فل کی ڈگری کروانے کی این او سی جاری کی ہے اور اب جامع بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی باضابطہ طور پر مائکرو بائیلاجی اور بائیو کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کرسکے گی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ جامع بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی 2008 میں سندھ اسیمبلی سے منظور کردہ ایکٹ کے نتیجے میں وجود میں آئی اور 2009 میں پہلا وائس چانسلر تعینات کیا گیا تاہم یونیورسٹی کو گزشتہ 13 سالوں سے پوسٹ گریجویٹ، ایم فل یا پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی تاہم 2018 میں بطور

وائس چانسلر جامع بے نظیر چارج لینے والی پروفیسر انیلا عطاالرحمان کی کاوشوں کے

باعث ہائر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹی کو این او سی جاری کی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹی جلد پبلک ہیلتھ میں ایم ایس کی ڈگری بھی جلد شروع کی جائے گی۔