پالتو شیر سڑک پر آگیا ، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ایک پالتو شیر کے سڑکوں پر گھومنے کی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہوگئی جس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔
ویڈیو میں کمبوڈیا کے شہر نوم پنہ کی سڑکوں پر پالتو شیر کو گھومتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ شیر کا مالک بھی موجود نہیں ہے۔

شیر کو چینی تاجر نے پال رکھا ہے جسے پہلے کمبوڈین حکام نے ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ضبط کرلیا تھا تاہم کمبوڈین وزیراعظم ہن سین کی مداخلت کے بعد اسے مالک کو واپس کردیا گیا تھا۔