اینٹی کرپشن نے ڈی جے سندھ گورنمنٹ کالج کراچی کے موجودہ پرنسپل مھر منگی کے خلاف گورنمنٹ کالج رزاق آباد میں 75 لاکھ روپے کی مبینہ کرپشن کے خلاف تحقیقات تیز کردی

کراچی۔ اینٹی کرپشن نے ڈی جے سندھ گورنمنٹ کالج کراچی کے موجودہ پرنسپل مھر منگی کے خلاف گورنمنٹ کالج رزاق آباد میں 75 لاکھ روپے کی مبینہ کرپشن کے خلاف تحقیقات تیز کردی ہے۔ مھر منگی اے آر جے کالج رزاق آباد میں جب پرنسپل تھے تب انہوں نے کالج کی فنڈز میں 75 لاکھ روپے کی کرپشن کی۔ جب کالج سے ان کا تبادلہ ہوا تو وہ سارا رکارڈ اپنے ساتھ لے کر چلے گئے۔ جس کی نشاندھی ان سے چارج لینے والے پرنسپل نے حکام بالا کو لکھے گئے خطوط میں کی۔ بار بار خط لکھنے کے باوجود وہ آج تک رکارڈ متعلقہ پرنسپل کو دینے کو تیار نہیں۔ اینٹی کرپشن نے گزشتہ سال مھر منگی کے خلاف تحقیقات کے لئے ڈائریکٹر جنرل کالجز کو ایک مراسلہ لکہا تہا لیکن مھر منگی نے ساز باز کر کے اندرون خانہ تحقیقات رکوا دی تھی۔ اب اینٹی کرپشن نے چوبارہ تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈی جے سندھ کالج کا شمار ملک کی چند اھم کالجز میں ہوتا ہے۔ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر قدیر خان اور وزیر اعلیٰ سندہ سید مراد علی شاھ سمیت کئی اھم شخصیات اس کالج سے تعلیم حاصل کر چکے ہیں۔