لاڑکانہ چانڈکا میڈیکل کالیج سے پڑھے سینئیر پروفیسرز کیجانب سے غریب مریضوں کی مدد کے لیے سرکاری اسپتال کو مجموعی طور پر 40 لاکھ روپئے سے زائد کی مالیت کا ایکوپمنٹ عطیہ کیا گیا

لاڑکانہ سے محمد عاشق پٹھان
———————


لاڑکانہ چانڈکا میڈیکل کالیج سے پڑھے سینئیر پروفیسرز کیجانب سے غریب مریضوں کی مدد کے لیے سرکاری اسپتال کو مجموعی طور پر 40 لاکھ روپئے سے زائد کی مالیت کا ایکوپمنٹ عطیہ کیا گیا تقریب میں میڈیکل سپریٹنڈنٹ لاڑکانہ سمیت سینئیر ڈاکٹرز اور سرجنز نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق
اپنے شہر کے غریب مریضوں کی مدد اور اور انکے علاج کے لیے اپنا نجی حصہ ڈالنے کی چاہت نے امریکا،برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں بطور فزیشنز ائینڈ سرجنز اپنے فرائض سرانجام دینے والے چانڈکا میڈیکل کالیج کی بیچ 4 سے پڑھے سینئیر پروفیسرز کلاس فیلوز کو ایک پلیٹ فارم پر

اکٹھا کیا تمام کلاس فیلوز نے باہمی مشاورت اور غریب مریضوں کے لیے کچھ کرنے کی لگن میں چانڈکا میڈیکل کالیج کی بیچ 4 کا مشتکہ واٹس ایپ گروپ بنا کر پہلے چانڈکا اسپتال کے مسائل جانے اور پھر وقت کے ساتھ ساتھ دنیا بھر سے اپنے عطیات بھیج کر اسپتال میں زیر علاج غریب مریضوں اور ایڈمنسٹریشن کو 40 لاکھ روپئے سے زائد کی مالیت کے ایکوپمینٹس عطیہ کیے گئے، عطیہ کیے گئے ایکوپمینٹس میں میموگرافی مشین، الٹرا سائونڈس، آپریشن تھیٹر لائیٹس،


او ٹی ٹرالیز، او ٹی بیڈ سمیت متعدد سامان شامان شامل ہے جس کا مقصد جنرل سرجری کے لیے آنے والے مریضوں کا فوری آپریشن کرنے میں آسانی پیدا کرنا تھا کالیج آف فزیشنز ائینڈ سرجنز،لاڑکانہ کے ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر شیر محمد شیخ نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے زیادہ عطیہ امریکا سے ڈاکٹر طلعت غوث نے دیا تاہم پوری بیچ کے ڈاکٹرز بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور آئیندہ بھی غریب مریضوں کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا تقریب میں شامل میڈیکل سپریٹنڈنٹ لاڑکانہ حمید سومرو کا کہنا تھا کہ چانڈکا اسپتال میں سالانہ 18 لاکھ مریض علاج کے لیے آتے ہیں، چانڈکا اسپتال بالائی سندھ کا سب سے بڑا اسپتال ہے اس پر مریضوں کا بوجھ بہت زیادہ ہے جبکہ ماہانہ 60 ہزار مریض شعبہ حادثات میں لائے جاتے ہیں جس کے

باعث حکومت کو وسائل بڑھانے کا تحریری طور پر کہہ چکے ہیں، لاڑکانہ میں ملک کے بہترین ڈاکٹرز موجود ہیں صرف مریضوں کی رش کے باعث وسائل بڑھانے کی ضرورت ہیں میڈیکل سپریٹنڈنٹ نے چانڈکا کی بیچ 4 کے سینئیر ڈاکٹرز کی مدد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے یہ معاونت اور غریب مریضوں کا درد ایک قابل تحسین عمل ہے ڈاکٹرز اسپتال میں مریضوں کے علاج کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں تقریب میں ڈپٹی میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالستار شیخ، پروفیسر ملک جلبانی اور پروفیسر وزیر شیخ سمیت سینئیر ڈاکٹرز نے شرکت کی۔