سعودی عرب میں پاکستان تحریک انصاف ریاض کی جانب سے اتحاد ورکرز پینل کی الیکشن میں 177 وٹوں سے واضع برتری حاصل کرنے کے حوالے سے ایم سی ممبران کے اعزاز میں تقریب

ریاض ( ناظم علی عطاری) سعودی عرب میں پاکستان تحریک انصاف ریاض کی جانب سے اتحاد ورکرز پینل کی الیکشن میں 177 وٹوں سے واضع برتری حاصل کرنے کے حوالے سے ایم سی ممبران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنماؤں نے شرکت کی تقریب سے سابق سیکرٹری اوورسیز لیبرز آفیئرز راجہ گل زیب کیانی نے ورکرز پینل کی کامیابی کو جمہوریت کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں اس سال ریکارڈ ممبر سازی ہوئی جس کا مطلب بلاشبہ پاکستانیوں کا ایک بڑا طبقہ عمران خان کے ویژن کے ساتھ کھڑا ہے ان شاء اللہ اتحاد ورکرز پینل سعودی عرب میں اپنے پاکستانیوں کے مسائل کو حل کروانے میں اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا تقریب سے جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب چوہدری نزاکت علی گجر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کی ترویج کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ہم سب کو بلاتفریق اور یکجا ہو کر پاکستان کی ترقی خوشحالی اور سالمیت کے لیے اپنے اپنے حصے کا دیا جلانا ہو گا ڈاکٹر ندیم احمد بھٹی نے کہا کہ اتحاد ورکرز پینل نے کرونا کے دنوں میں جس طرح اپنے پاکستانی بھائیوں کی خدمت کی یہ اسی کی بدولت واضح کامیابی ملی تقریب سے ، خرم خان ،رانا فیضی ، راجا فرہاد ، سردار طلعت محمود ، اعجاز چوہدری ،طارق شہزاد ، عروج اصغر کے علاوہ دیگر ایم سی ممبران نے بھی الیکشن میں اتحاد ورکرز پینل کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی اور پارٹی کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کا عزم کیا