جمہوری اور آمریت پسند قوتوں کے درمیان جنگ آج بھی جاری ہے ہم ذوالفقار علی بھٹو شہید کے مشن جمہوریت کو فروغ دینے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گئے پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے سینیئر رہنما سردار رزاق


ریاض ( ناظم علی عطاری ) سعودی عرب میں پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن کی جانب سے 5 جولائی کو سیاہ دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماوں نے بھرپور شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن کے صدر احسن عباسی کا 5 جولائی 1977 کو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیتےہوئے کہا کہ جمہوری اور آمریت پسند قوتوں کے درمیان جنگ آج بھی جاری ہے ہم ذوالفقار علی بھٹو شہید کے مشن جمہوریت کو فروغ دینے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گئے پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے سینیئر رہنما سردار رزاق کا کہنا تھا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی پہلی جمہوری حکومت کو آمرانہ طریقے سے ختم کرنے کا یہ ظلم اور نا انصافی پاکستان کی عوام کبھی معاف نہیں کرے گی
تقریب سے ریاض راٹھور ، وسیم ساجد ، صداقت حسین بھرگوش ، رانا عدیل ، سردار نصیر ، عبدالکریم خان ، سید بخت ، غلام نبی ، جہانگیر بدر ، ملک شفیق ، سفیر حیدر ، حضرت علی اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو زندہ ہوتا تو پاکستان کی اتنی بدتر حالت نا ہوتی بلکہ پاکستان آج ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوتا